سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب ہر شعبے میں
مشینوں یا مشینی انسانوں(روبوٹس) کا عمل دخل بڑھتا جارہا ہے۔ ماہرین کی
جانب سے اس خدشے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ یہ
مشینیں انسانوں کے قابو سے باہر ہوجائیں گی اور ہماری دنیا پر قابض ہوجائیں
گی۔اس موضوع پر متعدد فلمیں بھی بنائی جاچکی ہیں۔
|
|
لندن میں گزشتہ دنوں ایسی ہی صورتحال پیش آئی جب یہاں کی سڑکوں پر اچانک
روبوٹس گشت کرنے لگے۔ لیکن ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے یہ روبوٹ لندن پر قبضہ
کرنے نہیں آئے تھے نہ ہی کسی تجربہ گاہ سے بھاگے ہوئے روبوٹس تھے، بلکہ یہ
سارے ڈمی روبوٹس تھے اور اسکائی اٹلانٹک ٹی وی کے ایک آنے والے ڈرامہ
سیریز کی تشہیر کا حصہ تھے۔
اس تشہیری مہم میں 20 ماڈلز نے humanoid robot )انسانی روبوٹس) کا روپ دھار
کر لندن کے تفریحی مقامات پر گشت کیا۔ اس ڈرامے میں مستقبل کا ایک تصوراتی
نقشہ پیش کیا ہے اور ایک ایسے تھیم پارک کا تصور پیش کیا ہے جہاں صرف
روبوٹس ہونگے۔
|
|
ان ڈمی روبوٹس نے دریائے ٹیمز پر ویسٹ منسٹر پل، واٹر لو ٹیوب اسٹیشن ،لینڈ
مارک میلینیئم برج اور دیگر سیاحتی مقامات پر گشت کیا۔ جب کہ انہوں نے بس
کےذریعے لندن شہر کی سیر بھی کی۔ سیاح اور مقامی افراد انہیں دیکھ کر خوب
محظوظ ہوئے۔
|