میرا پاکستان کیسا ہو ؟

اسلامی معاشرے میں اصلاحات کی جاسکتی ہیں ذرا اپنے گلی محلّوں میں دیکھیں تو سہی کہ جو لوگ کلمے سے وفاداری کرتے ہیں ان کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

بسم اللہ الرحمان الرحیم
میرا پاکستان کیسا ہو ؟ یہ بہت اہم موضوع ہے اس کا صحیح جواب یہ ہے کہ میرا پاکستان اسلامی پاکستان ہونا چاہیے یعنی ایسا ملک جس میں اسلام کا بول بالا ہو وہ اس لیے کہ جہاں اسلامی ماحول ہو وہاں عدل وانصاف ہو گا اس مرتبہ جو حج کے موقع پر خطبہ ہوا اس میں بھی عدل و انصاف پر بہت زور دیا گیا تمام ملکوں کے حکمرانوں کو عدل وانصاف کے قیام کو یقینی بنانے کا پیغام دیا گیا

عدل وانصاف
دوسرے لفظوں میں عدل و انصاف کا مطلب یہ ہے کہ ظلم کا خاتمہ کیوں کہ جہاں ظلم ہوگا وہاں عدل وانصاف قائم نہیں ہو سکتا اور سب سے بڑا ظلم شرک ہے ہاں جی شرک سب سے بڑا ظلم ہے کیوں کہ اللہ پاک نے قرآن میں فرمایا ہے ترجمہ"بے شک شرک سب سے بڑا ظلم ہے " شرک وہ ظلم ہے جس کی وجہ سے بہت سی پہلی قوموں کو ہلاک کیا گیا جیسا کہ سورۃ یس میں ایک قوم کا واقعہ بیان ہوا ہے اس قوم میں اللہ کے دو پیغمبروں علیھم السلام کی دعوت کی ڈیوٹی تھی وہ دن رات لوگوں کو اللہ کے دین کی دعوت دیا کرتے تھے ان سے وہ پیغمبر علیھم السلام کہا کرتے تھے کہ اللہ کے علاوہ جن ہستیوں کی تم لوگ پوجا کرتے ہو وہ تو اپنے نفع نقصان کے بھی مالک نہیں ہیں حتی کہ وہ تو تمھاری پکاروں کو سن بھی نہیں سکتے اور اگر تم لوگوں نے شرک سے بت پرستی سے اور دوسرے کبیرہ گناہوں سے توبہ نہ کی اور اللہ کے دین کو اختیار نہ کیا تو اللہ کا عذاب تم پر اتر سکتا ہے اور اللہ تمھیں ہلاک کردے گا تو قوم کے سردار ان کو ٹھکرا کر اور جھٹلا کر اور ان کو طرح طرح سے ستاتے اور ان کو مارتے اور وہاں سے بھاگ جانے کا کہتے اور بعض اوقات تو ان پر پتھراو کر دیتے اور وہ ان سے یہ ہی کہتے تھے کہ وما علینا الالبلغ ہمارا تو بس یہی فرض ہے کہ اللہ کا پیغام تم تک پہنچا دیں پھر اللہ نے ان پیغمبروں کی مدد فرمائی اور تیسرے پیغمبر کو ان کا ساتھی بنا دیا اور تینوں نے لوگوں کو اللہ کے دین سے آگاہ کرنا شروع کردیا ایک انھوں نے سرداروں کواکٹھا کیا اور ان سے کہا کہ اے لوگو اللہ ہی عبادت کے لائق ہے اللہ کے علاوہ جن ہستیوں کی پوجا تم لوگ کرتے ہو اس کام کی تمھارے اور تمھارے باپ دادا کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی دلیل نہیں نازل کی گئی قوم کے سردارں نے کہا اگر تم نے ہمارے اور ہمارے باپ دادا کے معبودوں کی گستاخی کی تو ہم تمھیں سنگسار کردیں گے ان پیغمبروں نے کہا کہ ہم تو اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے قوم کے سرداروں نے ان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا اور اس جگہ گھات لگا کر بیٹھ گئے کہ جب وہ اللہ کے پیغمبر اللہ کے دین کی تبلیغ کرنے آئیں گے تو ہم ان کو قتل کردیں گے اس وقت دور سے اللہ کا نیک بندہ دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا اے میری قوم ان پیغمبروں کی پیروی کرو یہ تم لوگوں سے اجر تو نہیں مانگتے بلکہ ان کا اجر اللہ کے ہاں ہے اور مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس اللہ کی عبادت نہ کروں جس نے پیدا کیا ہے اور سب نے مرنے کے بعد جس کے سامنے حساب کتاب کے لیےکھڑا کیا جانا ہے تو اس کی قوم کے سرداروں نے پیغمبروں کی حمایت کرنے پر اس شخص کو قتل کر دیا اور اللہ نے اسی وقت اس کو جنّت میں داخل فرمادیا اور اس نے کہا کاش میری قوم کو پتا چل جاتا کہ اللہ نے مجھے ان پیغمبروں کی حمایت کا کتنا بڑا اجر عطا فرما دیا ہے اور اس قوم کو اللہ کے پیغمبروں کے قتل کے بعد ہلاک کردیا گیا اورقرآن میں سینکڑوں مقامات پر شرک جیسے کبیرہ گناہ سے منع کیا گیا شرک اتنا بڑا گناہ ہے کہ اپنے والدین بھی شرک کرتے رہے اور بغیر توبہ کیے مرگیے تو ان کے لیے دعا کرنے سے اللہ نے منع فرمادیا ہے اور جو اللہ کے منع کرنے کے باوجود ان کےلیے دعا کرے گا وہ قرآن و حدیث کے مطابق انھی میں سے ہے تو میں یہ کہ سکتا ہوں کہ میرا پاکستان شرک سے پاک پاکستان ہونا چاہیے میرا پاکستان اسلامی پاکستان ہونا چاہیے میرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جس میں اسلام پر چلنا آسان ہو میرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جس میں عدل وانصاف ہو اور ظلم کو جڑسےختم کردیا جائے میرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جس میں مظلوموں کو ظالموں کے ظلموں سےنجات دلائی جائے اور ظالموں کا ہاتھ روکا جائےان کو ظلموں سے باز کیا جائے میرا پاکستان ایساہونا چاہیے جو اسلحہ کے لحاظ سے اورلڑاکا فوج کے لحاظ سے سپر پاور ہو جو ہندووں کو کشمیریوں پر قتل وغارت سے بزور طاقت باز کرے اور ہندو کافروں ظالموں کو مار بھگائے اور ہندوستان سے اب تک کے ظلموں کا بدلہ لے اور طویل جنگ کے ذریعہ سے اور مسلسل جہاد سے ہندوستان پر اسلام کا پرچم لہرائے تاکہ ہندوستان کے مظلوم انسانوں کو اور خصوصی طور پر مظلوم مسلمانوں کو ظلموں سے نجات دلائی جاسکے اور میرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جو افغانستان اور عراق سے امریکہ کو مار بھگائے اور وہاں پرعدل وانصاف اور امن وامان کا دور دورا ہو جائے اور ان ملکوں کے مجاہدین بھی جہاد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر آس پاس کے کافر ملکوں کے ساتھ جہاد کا آغاز کریں اور کافروں مشرکوں ظالموں اور اللہ کے دین کے دشمنوں پر اللہ کا قہر بن کر ٹوٹ پڑیں اور وہاں پر بھی اللہ کے دین کو نافذ کریں اور ایشیا پر اسلام کے غلبہ کو یقینی بنائے اور پھر دنیا پر یہ ثابت ہو جائے کہ سپر پاور سب سے بڑی طاقت اللہ پاک ہے اور ورلڈ آڈر اللہ کا ہو جائےیہ سب کام بے دین لوگوں کو ناممکن نظر آتے ہیں لیکن اسلام کے نفاظ کے بعد یہ کام آسان ہو جائیں گے انشاء اللہ

کلمے کے ساتھ وفاداری
میرا پاکستان ایسا ہو جس میں اسلام کا نفاظ اور جہاد کو جاری کرنا آسان اور ممکن بنایا جاسکے تاکہ اللہ کا حکم پورا ہو سکے مگر ہمارے حکمران اللہ کے حکم کی بجائے امریکہ کا حکم پورا کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں ہم جنّت میں جائیں گے کیوں کہ ہم کلمہ پڑھتے ہیں تو کیا کلمہ پڑھنا ہی کافی ہے چاہے کلمے کے ساتھ بے وفائی ہی کرتے پھریں اور مسلمان کا معنی یہ ہے کہ اللہ کا حکم پورا کرنے والا اللہ کا تابع فرمان اور آدمی یہ کہے کہ میں کلمہ پڑھتا ہوں اور وہ حکم امریکہ کا پورا کرے تو کیا وہ کلمے کا وفا دار ہو گا یا کلمے سے بے وفائی کرنے والا اور جو آدمی کلمے کے ساتھ وفاداری کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کو قتل کردیا جاتا ہے اس کو ناکام کردیا جاتا ہے گویا کلمے کے ساتھ وفاداری کرناجرم ہے کیا ان لوگوں کا ضمیر ان کو ملامت نہیں کرتا کہ میں مسلمان ہوں اور کلمے کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہوں میرا ایمان لانا اللہ نے قبول نہ کیا تو میرا کیا بنے گا آخرت میں کہیں میں ناکام ہی نہ ہو جاوں میرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جس میں کلمے کے ساتھ وفاداری کرنے والوں کو عزّت ملے اور سیاست دان اور غیر سیاست دان ان کی حمایت کریں میرا پاکستان ایسا ہو جس میں کلمے کے ساتھ وفاداری کی تعلیم دی جائے بچوں اور لڑکوں اورعورتوں کو مسجدوں مدرسوں اور دوسرے تعلیمی اداروں میں کلمے سے وفاداری سکھائی پڑھائی جائے اور بلکہ عادت ڈالی جائے اوراس طرح سے اسلامی معاشرے میں اصلاحات کی جاسکتی ہیں ذرا اپنے گلی محلّوں میں دیکھیں تو سہی کہ جو لوگ کلمے سے وفاداری کرتے ہیں ان کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے ان کا کس طرح سے جینا حرام کیا جاتا ہے ان پر کیسے کیسے الزام لگا کر ان کو ذلیل کیا جاتا ہے کیا یہی ہمارا اسلام ہے کیا یہی ہمارا ایمان ہے میرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جو شرک وبدعت جادو سود خوری اور فحاشی وعریانی سمیت تمام کبیرہ گناہوں سے پاک ہومیرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جس میں رشتے ناتوں کی قدرومنزلت ہو صلہ رحمی ہو میرا پاکستان ایسا ہو جس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کو پورا کیا جائے حالانکہ مسلمان کہلانے والے اپنے رشتوں کے تقدس کو بحال رکھنے میں ناکام ہوتے جا رہے ہیں اور ان لوگوں کی سازش کا شکار ہورہے ہیں جو اپنی ماں اور بہن اور بیٹی کے ساتھ جنسی تعلق کو گناہ اور قابل دست درازی پولیس جرم نہیں سمجھتے اور نا ہی ہم جنس پرستی کو جرم سمجھتے ہیں یہ قبیح ہتھ کنڈے مسلمانوں کے فیملی یونٹ کو توڑنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں میرا پاکستان ایسا ہونا چاہیے جس میں ایسی تمام برائیوں کا خاتمہ کیا جائے-
m.farooqhassan
About the Author: m.farooqhassan Read More Articles by m.farooqhassan: 40 Articles with 49653 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.