جب انسان دنیا میں نہیں آتا تو ماں باپ
سوچتے ہیں ہمارا بھی کوئی بیٹا ہو جو بڑھاپے کا سہارا بنے ،اپنے بڑھاپے کے
سہارے کے لئے انسان بیٹے کی خواہش کرتا ہے یعنی اُس کا مطلب ہوتا ہے جب
بیٹا اﷲ دے دیتا ہے تو اب ماں باپ دعا کرتے ہیں کے اﷲ ہمیں ایک بیٹی دے جو
ہمارے جنازے کی رونق ہو تو یہ کام بھی انسان مطلب کی وجہ سے کرتا ہے،اچھا
شیر خوار بچے اپنی ماں کے ساتھ بہت لگتے ہیں کیوں کے پتا ہوتا ہے ہمارے جسم
کی ہڈیوں کی غذا میری ماں مجھ کو دے گی تو اس میں بھی مطلب ہوتا ہے،۳ سال
کے بعد بچہ سمجھ جاتا ہے کے مجھ کو باہر جانا ہے چیز کھانی ہے تو میرا باپ
بھائی مجھ کو باہر لے کر جائے گا تو وہ اپنے باپ بھائی کے ساتھ زیادہ لگتا
ہے تا کہ باہر جا سکے تو اس میں بھی مطلب ہوتا ہے،بچے کو اسکول میں داخل
کروا دو بچہ سوچتا ہوں اچھا پڑھوں گا تو بعد میں اچھی نوکری ملے گی زیادہ
کماؤں گا تو اس میں بھی مطلب ہوتا ہے،اچھا جب بچہ تھوڑا بڑا ہوتا ہے تو اُس
کو احساس ہوتا ہے کے کوئی شریک حیات بھی ہو جو میری تمام ضرورتوں کا خیال
رکھے تو اس میں بھی مطلب ہوتا ہے ،اچھا آج کل انسان اﷲ کی عبادت بھی کر رہا
ہے تو اس لئے تا کہ جنت میں چلا جائے تو اس عبادت میں بھی مطلب ہے،اُس کو
پتا ہے جنت میں جاؤں گا تو دودھ کی نہریں ملیں گی،حوریں ملیں گی،جو کھانا
ہو گا میں سوچوں گا وہ میرے سامنے آ جائے گا،نہ پکانے کی ٹینشن،نہ دسترخوان
لگانے کی ٹینشن،نہ بازار سے سامان لانے کی ٹینشن،نہ پیسے کمانے کی ٹینشن،نہ
اسکول،نہ کالج نہ یونیورسٹی،کی ٹینشن سکون ہی سکون بس اس مطلب کی وجہ سے
انسان اﷲ کی عبادت بھی کرتا ہے اب یہ صحیح ہے یا غلط اس بات کا فیصلہ حضرت
علی ؑ کریں گے کون حضرت علی ؑ ،حضرت علی ؑ،شیر خدا،رسول ؐ کے بھائی،اﷲ کے
ولی،رسول ؐ کے وصی،ہجرت کی رات بستر رسول ؐ پر سونے والے،رکوع کی حالت میں
ذکاۃ دینے والے،حضرت علی ؑ نے فرمایا :’’یا اﷲ میں تیری عبادت نہ جنت کی
لالچ میں کرتا ہوں نہ جہنم کے خوف سے بلکہ میں تیری عبادت اس لئے کرتا ہوں
کے توواقعاً لائق عبادت ہے،تو دنیا میں کوئی بھی کام مطلب کی وجہ سے نہ
کریں صرف اﷲ کے لئے کریں آپ کامیاب ہو جائیں گے کیوں کے انسان کو چاہئے وہ
دعا کرے ’’یا اﷲ مجھ کو وہ نہ دے جو میں چاہتا ہوں بلکہ وہ دے جو تو چاہتا
ہے‘‘بس اﷲ کی چاہت ہی ہماری چاہت ہونی چاہئے،اﷲ کے دل میں ۷۰ ماؤں کا پیار
ہے وہ اپنی مخلوق کے لئے وہی سوچے گا جو اُس کے لئے بہتر سے بہتر ہو گا ،بس
ہم اﷲ سے دعا کرتے ہین یا اﷲ ہمیں مطلبی زندگی سے نجات دے صراط مستقیم کا
راستہ دیکھا اور ہمیں ہر عمل صرف اﷲ کے لئے کرنے کی توفیق عطا فرما۔ |