بل گیٹس کس معمولی چیز سے ڈرتے ہیں؟

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے کون واقف نہیں؟ جبکہ اکثر افراد ان کی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہش رکھتے ہیں- لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جنہیں یہ معلوم ہوگا کہ بل گیٹس کو کس چیز سے “ ڈر “ لگتا ہے؟-

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ بل گیٹس کسی بہت بڑے اور خوفناک جانور سے نہیں بلکہ چھوٹے سے “ مچھر “ سے ڈرتے ہیں جسے عام طور پر انتہائی معمولی سمجھا جاتا ہے-
 

image

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ “ شارک مچھلیاں مجھے خوفناک نہیں لگتیں لیکن مچھر ضرور مجھے خوفزدہ کردیتے ہیں- متعدد چھوٹے کیڑے ایک شارک کے مقابلے میں زیادہ خوفناک ثابت ہوسکتے ہیں“-

بل گیٹس کے مطابق “ اگرچہ چھوٹے سے مچھر کو آپ ایک ہاتھ سے مار سکتے ہیں لیکن یہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانوں کو ہلاکت کا باعث بنتے ہیں‘“-

“ یہ کئی خطرناک امراض کو براہ راست خون میں شامل کردیتے ہیں جن میں ڈینگی، زرد بخار، زیکا اور سب سے خطرناک ملیریا شامل ہیں“-
 

image


گزشتہ سال بل گیٹس کی جانب سے مختلف جانوروں کے ہاتھوں انسانوں کی ہلاکت اور ان کی تعداد پر مبنی ایک گراف بھی شئیر کیا گیا تھا جس کے مطابق دنیا سب سے زیادہ انسان مچھر کے کاٹنے کے باعث ہلاک ہوتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Sharks seem so frightening, with their giant mouths full of gleaming teeth. We're convinced they're going to leap out of nowhere and make us lunch, even if we never get within 100 miles of an ocean. But Microsoft co-founder Bill Gates wrote in a recent blog post that it's not sharks that scare him, but a creature that's a whole lot tinier and which at first glance may seem a whole lot less threatening -- the mosquito.