ہر ماہ کئی نئے اسمارٹ فونز سامنے آتے ہیں جن میں سے کسی
بہترین فون کا انتخاب کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔ اگر ہم صرف سال
2016 کی بات کریں تھے تو کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں سال کے بہترین اسمارٹ
فونز کون سے ہیں؟ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے رواں سال کے اب تک سامنے آنے
والے 5 بہترین اسمارٹ فونز کا انتخاب کیا ہے جو ڈان نے اپنی ایک رپورٹ میں
شائع کیے ہیں اور ہوسکتا ہے یہ آپ کو بھی پسند آئیں۔
|
5۔ گوگل پکسل
5 اور 5.5 انچ کے یہ دو فونز 12 میگاپکسلز کیمرے کے ساتھ ہیں جنھیں گوگل نے
اب تک کے سب سے بہترین اسمارٹ فون کیمرے قرار دیا ہے، اس کی بیٹری 26 گھنٹے
کے ٹاک ٹائم کی طاقت رکھتی ہے جبکہ اس میں گوگل ڈیجیٹل اسسٹنٹ، لامحدود
فوٹوز اور ویڈیوز کی اسٹوریج اور اینڈرائیڈ نے تازہ ترین ورژن جیسے فیچرز
موجود ہیں۔ |
|
4۔ موٹو جی 4
موٹو جی فور 5.5 انچ اسکرین اور تیرہ میگا پکسلز کے ساتھ ہے، موٹرولا کا
نام بیشتر افراد کے لیے پرکشش ثابت ہوتا ہے اور یہ آئی فون اور سام سنگ کے
مقابلے میں کافی سستے بھی ہوتے ہیں، یعنی فلیگ شپ اسمارٹ فونز کے فیچرز اس
206 ڈالرز کے فون میں دستیاب ہیں۔
|
|
3۔ آئی فون 7
بیشتر افراد آئی فون کو جدید اسمارٹ فونز کا بانی قرار دیتے ہیں اور اب بھی
یہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز ہیں، جس کا نیا ماڈل ستمبر میں متعارف
کرایا گیا اور اس کی ایک خاص بات اس میں موجود آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم ہے
جو اینڈرائیڈ سے کافی مختلف ہے۔ اس بار ایپل نے پہلی بار اپنے فون کو واٹر
ریزیزٹنس بنایا ہے جبکہ اس کی اسکرین 4.7 انچ، بارہ میگا پکسل کیمرہ اور
ہیڈ فون جیک کو ختم کردیا گیا ہے، اس کی قیمت 649 ڈالرز ہے۔
|
|
2۔ آئی فون سیون پلس
اس کی اسکرین 5.5 انچ جبکہ کیمرہ بارہ میگاپکسلز کا ہے، باقی اس کے تمام
فیچرز لگ بھگ آئی فون سیون جیسے ہی ہیں بس زیادہ ریم اور ڈوئل لینس کیمرہ
ان دونوں میں واضح فرق ہیں۔
|
|
1۔ سام سنگ گلیکسی ایس سیون ایج
گلیکسی ایس سکس سام سنگ کے لیے کافی مایوس کن فون ثابت ہوا تھا تاہم گلیکسی
ایس سیون اور ایس سیون ایج میں اس کمپنی نے نمایاں بہتری پیش کی، خاص طور
پر 5.5 انچ اسکرین کا ایس سیون ایج واقعی بہت زبردست فون ہے جس کا کیمرہ 12
میگا پکسلز ہونے کے باوجود ماہرین کی جانب سے سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے،
اس کے علاوہ واٹر ریزیزٹنس، ایس ڈی کارڈ اور پہلے سے بیٹری لائف، یہی وجہ
ہے کہ اسے رواں برس کا سب سے بہترین فون قرار دیا گیا ہے۔
|
|