سو لفظی کہانی... ضرورتِ رشتہ

ہمارے پاس کافی لڑکیوں کے رشتے ہیں آپ کو کس طرح کا رشتہ درکار ہے...

دیکھیں مجھے شریف گھرانے کی پڑھی لکھی لڑکی کا رشتہ چاہئیے...جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ سگھڑ بھی ہو...زیادہ موٹی نہ ہو اور نہ ہی زیادہ ٹِھنگنی ہو بیوی ہونے کی پوری ذمہ داری نبھائے.
زیادہ باتونی اور لڑائی جھگڑا کرنے والی نہ ہو...اور نہ زیادہ خرچیلی ہو.
بس یوں سمجھیں ایسی لڑکی کا رشتہ درکار ہے جو میرے ساتھ سادہ سی زندگی گزارسکےاور ہر طرح کے حالت میں نبھا کرسکے...
سب سننے کے بعد میرج بیورو والے نے دراز میں سے Toys کا پیکٹ نکالا اور اُسکے ہاتھ میں تھما دیا...!
علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 115830 views کالم نگار/بلاگر.. View More