بھارت کے دعوے اور بین الاقوامیت

پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر اور ان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے اور بھارت کا کشمیر میں ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے بیان کرنے کی وجہ سے بھارت نے پاکستان کے خلاف بہت سے محاذ کھول دیئے ویسے تو شروع دن سے ہی بھارت پاکستان مخالف رہا ہے اور پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا لیکن جب سے بھارت کا کشمیر کے معاملے میں دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ لایا گیا اُس وقت سے اس نے پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ پہلے اس کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی کوشش کرتا رہا اور اب بھی اس کوشش میں لگا ہوا ہے، کبھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے ، کبھی سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرتا ہے اور روزانہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ کئی روز وقفہ وقفہ سے جاری ہے ابھی گزشتہ دنوں اس نے پاکستان کے سات بارڈر سیکورٹی فورسزکے نوجوانوں کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے کبھی وہ پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکی دیتا ہے کیا کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کی سرحدی خلاف ورزی کر سکتا ہے؟ کیا سرجیکل سٹرائیک کی قانوناً اجازت ہے؟ کیا کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے بے گناہوں کو شہید کرنا جائز ہے؟ اور کیا کسی ملک کے فوجی اہلکاروں کو شہید کرکے پھر پوری دنیا میں اس کا فخر سے دعوی کرنا درست ہے؟ اگر ہاں تو بھارت ایسا ہی کر رہا ہے اگر نہیں تو پھر بھارت کو کیوں نہیں روکا جا رہا ہے کوئی بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی ادارہ، کوئی ملک اس کو ایسا کرنے سے باز رہنے کا کیوں نہیں کہ رہا ہے کیا دنیا میں کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو اسے ایسے اقدامات سے باز رکھ سے جن کی وجہ سے خطے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو رہی ہے اور خطہ جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ آج کی جنگ روایتی جنگ نہیں ہوگی دونوں فریقین ایٹمی طاقت ہیں اور یہ جنگ ایٹمی جنگ ہوگی اور اس کے اثرات صرف ان دو ممالک یا صرف ایشاء پر ہی نہیں پوری دنیا اس کی ہولناکیوں سے متائثر ہوگی۔ پاکستان تو صر ف اور صرف دفائی حکمت عملی کی وجہ سے جوابی کاروائی کرتاہے اور دنیا گواہ ہے پاکستان نے کبھی بھی پہل نہیں کی ہے۔ اس لئے عالمی برادری ، بڑی طاقتوں اور بین الاقوامی اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ بھارت کوایسے اقدامات کرنے سے باز رکھے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل مذکرات سے حل کرنے پر راضی کرے۔ دہشت گردی کا پاکستان خود بہت زیادہ شکار ہے اور اس کے خلاف پوری دنیامیں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والا اور اقدامات کرنے والا ملک پاکستان ہی ہے پھر اس کو دہشت ملک قرار دینا یا اس کی کوشش کرنا سراسر ناانصافی بلکہ زیادتی ہے
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 168940 views I live in Piplan District Miawnali... View More