معصومیت

ایک بچے کی معصومیت اور معاشرے کا المیہ
یہ شیعہ کون ہوتے ہیں؟ بیڈ پر بیٹھے معصوم بیٹےنے کھیلتے ہوئے اچانک سوال جڑ دیا۔ مجھے نہیں معلوم۔ آپ سپارہ پڑھنے جاتے ہونا بس مُولوی صاحب سے پوچھ لینا۔ میں نے بیزاری سے جواب دیا۔ چند دنوں بعد اچانک خیال آیا تو پوچھ بیٹھا، بیٹا آپ نے مُولوی صاحب سے سوال پوچھا تھا؟ جی پپا! اثبات میں اُس نے سرہلایا۔ کیا بتایااُنھوں نے، مجھے اشتیاق ہوا۔ پہلے اُنھوں نے ہمیں چاروں اماموں کے بارے میں بتایا پھر طریقت سمجھائی اور پھر ہمیں بتایا کہ ہمارا اللہ ایک ہے رسول ایک قرآن کعبہ کلمہ سب ایک۔ بس اگر ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنے والے کو ہم شیعہ کہیں اور ہاتھ باندھ کر نمازپڑھنے والے کو سُنی تو کیا فرق پڑتا ہے۔ بات تو ایک ہی ہے نا پپا۔سامنے اخبار میں امام بارگاہ پر حملے کی خبر میرا منہ چڑا رہی تھی۔
Sohail Ahmad Mazari
About the Author: Sohail Ahmad Mazari Read More Articles by Sohail Ahmad Mazari: 5 Articles with 3935 views Professional banker & facilitator also. Area of expertise - Credit Administration, Credit Management, Credit Risk Control & Monitoring, Credit Evaluat.. View More