او ایس ڈی

اسسٹنٹ کمشنر نے وزیر کا حکم ہوا میں اڑادیا۔ تیسرے دن انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا افسر سے لیکر گلی کے حجام تک سب نے طرح طرح کے مشوروں سے نوازا اور وزیر موصوف سے معذرت کرنے کا مشورہ دیا لیکن انکے سر پر تو میرٹ افسری اور انا کا بھوت سوار کسی کے مشورے کو پرکاہ کی حیثیت نہ دی چارماہ تک کسی افسر نے دوبارہ بلایانہ پوچھا نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ گھر والے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرنے لگے ایک روز تنگ آکر ایک گیٹ پر دستک دی گارڈ نے تلخ لہجے میں پوچھا کیا بات ہے؟ وزیر صاحب ہیں؟ مجھے ان سے ملنا ہے!
 
liaquat ali mughal
About the Author: liaquat ali mughal Read More Articles by liaquat ali mughal: 238 Articles with 211623 views me,working as lecturer in govt. degree college kahror pacca in computer science from 2000 to till now... View More