سائنسدانوں نے خلاء کی گہرائی سے چند غیر معمولی پیغامات
کو موصول کیا ہے جو ان کے خیال میں خلائی مخلوق یا ایلینز نے بھیجے ہیں۔
|
|
ڈان نیوز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی لاوال یونیورسٹی کی تحقیق
میں چھوٹے ستاروں کے ایک مجموعے سے موصول ہونے والے پیغامات کا ذکر کیا گیا
ہے جو سائنسدانوں کے خیال میں ایسی خلائی مخلوق کی جانب سے ہوسکتے ہیں جو
انسانوں کو اپنی موجودگی سے آگاہ کرنا چاہتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مخصوص ماڈیولیشن 234 ستاروں سے موصول ہوئے ہیں
جو بالکل ہٹ کر ہیں۔
چونکہ محققین کے پاس اس کی وضاحت کے لیے کوئی وجہ نہیں، لہذا ان کا خیال ہے
کہ یہ پیغامات ایلینز کی جانب سے آرہے ہیں۔
محققین کے مطابق ہم نے ان سگنلز کو بہت کم ستاروں سے موصول کیا ہے جو ایک
محدود جگہ پر موجود ہیں۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس قیاس کی تصدیق یا تردید کے لیے مزید تحقیق کی
ضرورت ہے جبکہ مختلف آلات پر ان سگنلز کو دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی
وضاحت میں مدد مل سکے۔
|
|
محققین کے مطابق غیرمعمولی دعوے کے لیے غیرمعمولی شواہد کی ضرورت ہے 'ابھی
یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ سگنلز کسی مہذب خلائی مخلوق کی سرگرمیوں کا
نتیجہ ہیں، اس کی تصدیق کے لیے ابھی کام کرنا ہوگا'۔
ان کے بقول ان سگنلز کی تصدیق کے لیے 2 یا اس سے زائد دور بینوں سے انہیں
پکڑنا ہوگا۔
|