بریکنگ نیوز

شہد کی مکھیوں پر ایک دلچسپ کہانی
اِس انسان نے تو ہر چیز پر قبضہ کر لیا ہے۔ شہد کی مکھی پھول کا رس کشید کرتے ساتھی کے کان میںمنمنائی۔ سچ کہا بہن۔ میں تو خوفزدہ رہتی ہوں کہیں ہمارے شہد کا زخیرہ اُن کی نگاہ میں نہ آجائے۔ دوسری نے غم غلط کیا۔ فکر نہ کرو۔ کبھی غلطی سے بھی کوئی انسان ادھر آبھٹکا نا تو ہم ڈنک کے زہر سے اُن کا بُھرتا بنا دیں گے۔ تیسری نے دلجوئی کی۔

دور سے ایک اور شہد کی مکھی تیزی سے اُن کی طرف لپکی۔ اُس کے ہاتھ میں اخبار کا ٹکڑا تھا اور رنگ فق تھا۔ تینوں اُدھر متوجہ ہوئیں۔ اُس نے آتے ہی اخبار کا ٹکڑا سامنے بچھا دیا۔ وہاں خبر تھی۔۔۔ سائنسدانوں نے شہد کی مکھی کے ڈنک کے زہر سے جوڑوں کے مرض کا علاج دریافت کر لیا تھا۔۔
Sohail Ahmad Mazari
About the Author: Sohail Ahmad Mazari Read More Articles by Sohail Ahmad Mazari: 5 Articles with 4272 views Professional banker & facilitator also. Area of expertise - Credit Administration, Credit Management, Credit Risk Control & Monitoring, Credit Evaluat.. View More