جمہوریت کاالمیہ

جمہوری سیاست کا سیاہ چہرہ ۔ ایک سبق آموز کہانی
برادری کا ووٹ باہر نہیں جانا چاہئے۔ الیکشن مہم میں چوہدری کے نامزد امیدوار کا شرفاء سے خطاب۔ جیتے گا بھئی جیتے گا۔ جلسہ گاہ میں نعرےبازی شروع ہوگئی۔

اسپتال کی جانب فراٹے بھرتے رکشے میں بیٹھی فاطمہ روتے ہوئے چھ ماہ کے اکلوتےمعصوم بچے کو بیقراری سے دیکھ رہی تھی جسے شدید ڈینگی بخار میں ڈاکٹر کو دکھایا جاتا انتہائی ضروری تھا۔ چوک سے داہنی جانب مڑتےہی ٹریفک جام مِلا کیونکہ ایک سیاسی رہنماء کی وی آئی پی موومنٹ جاری تھی۔

باجی۔ اب اسپتال جاکر کیا کروگی۔ آدھےگھنٹے بعد ڈرائیور گم سم فاطمہ سے کلام ہوا جو اپنے معصوم کے بے جان وجود کو تکے جارہی تھی۔

پاکستان لسانیت سے بالاتر ایک عظیم قوم ہے۔ منتخب وزیراعظم کی عوام سے پہلی سیاسی تقریر۔ ۔
Sohail Ahmad Mazari
About the Author: Sohail Ahmad Mazari Read More Articles by Sohail Ahmad Mazari: 5 Articles with 3973 views Professional banker & facilitator also. Area of expertise - Credit Administration, Credit Management, Credit Risk Control & Monitoring, Credit Evaluat.. View More