فروغ تعلیم سیمینار ایک اہم سنگ میل

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نوجوان ،تعلیم یافتہ ،باصلاحیت ،محب وطن ،بیدار مغز،متدیّن اور مشرقی مشرب طلبہ کا پلیٹ فارم ہے ،جن کا نصب العین مستحکم اور پرامن اسلامی پاکستان ہے ،ان کی جدوجہد تعلیم ،فروغ تعلیم ،طبقاتی نظام ہائے تعلیم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانااور معاشرے میں قائم ملاں اور مسٹر کی تفریق کو ختم کرکے دینی و عصری علوم کے طلبہ میں جذبہ حب الوطنی اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا ہے۔
ایم ایس او پاکستان کی مثبت سرگرمیوں کا اعتراف اہل علم،مذہبی ،سیاسی ،سماجی قومی اور بین الاقوامی شخصیات کرچکی ہیں۔تعلیم اور فروغ تعلیم کے شعور و آگاہی کے لیے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے پورے پاکستان میں سیمینار اور پروگرامز ترتیب دیئے تو ایم ایس او اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدفروغ تعلیم سیمینا ر بارش کا پہلا قطر ہ ثابت ہوا،اسلام آباد ہوٹل میں مدارس دینیہ کے فاضلین اور جامعات عصریہ سے گریجوئیٹس کے اعزاز میں پروقار اور عظیم الشان فروغ تعلیم سیمینار جہاں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عالی نصب العین کا عکاس تھا وہیں ارباب اختیار کے لیے واضح پیغام بھی تھاکہ پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر نہیں گامزن ہو سکتا ہے، یکساں نظام تعلیم ہی طبقاتی تفریق کو ختم اور معاشرے میں پھیلی محرومیوں کا ازالہ کر سکتا ہے۔

فروغ تعلیم سیمینار کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان محسن خان تھے،جب کہ معزز مہمانوں میں تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداﷲ گل ،سابق ایڈیٹر روزنامہ جنگ رانا طاھر،ترجمان وفاق المدارس العربیہ مولانا عبدالقدوس محمدی،ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد شاہ جی محمد،پروفیسر شاہ جی،مذہبی سکالرمولانا تنویراحمد علوی،سابق ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان ملک مظہر ایڈوکیٹ اور مولانا عمران سندھو شامل تھے۔دینی وعصری تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سیمینار میں شرکت کی،ہال کی سلیقہ مندی اوربارونق اورپروقارا سٹیج ایم ایس او کے باذوق نوجوانوں کی صلاحیتوں کا مظہر تھا،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضیاء الرحمن نے سرانجام دیئے۔ مہمان خصوصی محسن خان نے تعلیم کی اہمیت اور مسلمانوں کے شاندار ماضی کے تناظر میں نوجوانوں کی ذمہ د اریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ،انہوں نے تعلیم کے حوالے سے ایم ایس او پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان عبداﷲ گل نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہم پاکستان کو بہترین مستقبل دے سکتے ہیں،نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اور مثبت رویوں کو فروغ دینے میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے،عنقریب تحریک نوجوانان پاکستان اور MSO فروغ تعلیم کے حوالے سے مشترکہ سیمینار منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ترجمان وفاق المدارس العربیہ مولانا عبدالقدوس محمدی نے فکر انگیز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم کا شعورو قت کی آواز اورہماری قومی ضرورت ہے،نوجوانوں کوملکی ترقی کے لیے اقدامی انداز میں اپنا کردار اد اکرنا ہوگا،تعلیم یافتہ نوجوان ہی اقبال ؒکے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، تعلیم کے ذریعے نوجواں پاکستان کو عالمی برادری میں باوقار مقام دلا سکتے ہیں،طبقاتی نظام تعلیم نے نئی نسل کو ذہنی کشمکش میں مبتلا کر رکھا ہے،ملک میں رائج طبقاتی تعلیمی نظام ہی فروغ تعلیم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،تعلیم کے علاوہ ہر چیز حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔سابق ناظم ایم ایس او پاکستان مظہر جاوید ایڈوکیٹ نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک میں ملا اور مسٹر کی طبقاتی تفریق کا عملی طور پر خاتمہ کرکے استحکام وطن کے لیے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرچکی ہے،ایم ایس او پاکستان کے زیر اہتمام فروغ تعلیم سیمینارقابل تحسین اور استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد کی ایک کڑی ہے۔مذہبی سکالر سید طلحہ زبیری نے کہا کہ ملکی بجٹ میں تعلیمی کے لیے اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یکساں اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نظام تعلیم کو رائج کرے،از سر نو قومی تعلیمی پالیسی کو تشکیل دیا جائے ،انہوں نے کہا تعلیم ہی کے ذریعے ہم درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے 50فضلاء اور مختلف عصری یونیورسٹیز و کالجز سے تعلیم سفر مکمل کرنے والے 17گریجوئیٹس کو"حسن رفاقت" شیلڈز دی گئیں،جب کہ فروغ تعلیم طلبہ سیمینار میں شرکت کرنے والے معزز مہمان نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداﷲ گل ،سابق ایڈیٹر روزنامہ جنگ رانا طاھر،ترجمان وفاق المدارس العربیہ مولانا عبدالقدوس محمدی،ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد شاہ جی محمد،پروفیسر شاہ جی،مذہبی سکالرمولانا تنویراحمد علوی،سابق ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان ملک مظہر ایڈوکیٹ کو مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے اعزازی شیلڈز دی گئیں ،مولاناعثمان فیاض کو آل پاکستان تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پرفارمنس ایوارڈ دیا گیااور مولانا شعیب عباسی نے بیسٹ ڈیزائیر کا ایواڑ ناظم اعلیٰ محسن خان کے ہاتھوں وصول کیا،اس موقع پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والی یونٹ محمد بن قاسم اور بہترین کارکن عبدالسلام کو بھی ایواڈز دئیے گئے۔فروغ تعلیم طلبہ سیمینار میں استاذالعلماء مولانایعقوب طارق،مفتی شکیل احمد،سماجی کارکن چودھری عرفان،مولاناعبدالرؤف محمدی،فضیلۃ الشیخ ابوبلال محمود السامرائی،فضیلۃ الشیخ عمر ،مولانا دلشاد ہاشمی اور مولانا ندیم یعقوب سمیت مختلف علمی ،مذہبی ،سیاسی اورسماجی شخصیات نے شرکت کی اور سیمینار کا اختتام استاذ العلماء مفتی شکیل احمد کی دعا کے ساتھ ہوا۔
Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 275772 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More