پاگل کہیں کی۔

وہ عورت جس نے تیری جیب پہ بوجھ کم کرنے کے لیے خود کو فنا کردیا، ہاں وہ پاگل ہی تو ہے۔
بچے سوگئے توثمن نماز کے لیے اُٹھی۔
رضابسترپہ لیٹا تو کڑھ رہا تھا
یہ اگر میری بیوی ہے تو
صرف
بچوں کی وجہ سے
ورنہ
مجھے اسکی صورت گوارہ نہیں،
احسان نہیں کرتی جو کھانا بناتی یا بنا ماسی کے صفائی کرتی ہے
اپنے بچوں کو خود پڑھاتی ہے تو کوئی تیر نہیں مارتی ہونہہ!
پاگل کہیں کی۔
ادھر ثمن رورو کررضا کے لیے دعا مانگ رہی تھی
اور اپنےلیے کیا مانگا ؟
"اللہ مجھے اورہمت دے کہ میں ان کا بوجھ مزید کم کر سکوں آمین"۔۔
،
،
،

رضا صحیح کہتا ہے ۔۔۔ پاگل کہیں کی۔
Shazia Mashkoor
About the Author: Shazia Mashkoor Read More Articles by Shazia Mashkoor: 6 Articles with 5520 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.