تربیت کا اثر

سو لفظوں کی کہانی
وہ ایک اجنبی تھا. تلاش معاش نے اسے بھٹکا دیا تھا.شدید بھوک نے اسے ستا رکھا تھا.وہ ایک جھونپڑی کے پاس سے گزرا .آواز لگا کر کھانا مانگا.جھونپڑی سے ایک عورت نکلی جس نے اس پر ترس کھاتے ہوئے کھانا پیش کیا.اس نے ابھی نوالہ توڑا ہی نہ تھا کہ اس عورت کا خاوند آگیا جس نے اسے برابھلا کہ کر بھگا دیا. آگے ایک اور جگہ پر اسے جھونپڑی دکھائی دی.اس نے یہاں بھی وہی آواز لگائی .پھر ایک عورت باہر نکلی .اس نے اسے برابھلا کہ کر چلے جانے کو کہا. وہ جانے ہی والا تھا کہ اس عورت کا خاوند آگیا جس نے اپنی بیوی کو مہمان کی خاطر تواضع کرنے کو کہا. اجنبی نےخدا کی قدرت پر حیران ہو کر سب واقعہ میزبان کو بتا دیا .میزبان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا وہ عورت میری بہن تھی جبکہ یہ عورت اس مرد کی بہن ہے .ہم نے آپس میں رشتہ کیا ہوا ہے .مگر تیرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے وہ دو مختلف خاندانوں کی تربیت کا اثر ہے.
Muhammad Ameer Umar Farooq
About the Author: Muhammad Ameer Umar Farooq Read More Articles by Muhammad Ameer Umar Farooq: 13 Articles with 17464 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.