صبح خالی پیٹ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیں

کہتے ہیں کہ ناشتہ ہماری اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، تاہم کئی لوگ ناشتہ کرنے کے بجائے سیدھا دن میں کھانا کھانے کو اہمیت دیتے ہیں جس سے کئی افراد کا مکمل دن جسمانی طور پر سست روی سے گزرتا ہے۔ دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ناشتہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے، وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی اقسام کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟ یہاں ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے توسط سے چند ایسی غذاؤں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے کہ صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ کون سی غذائیں کھانی چاہیے اور کن سے پرہیز کرنا چاہیے:

نہار منہ نہ کھائیں

پیسٹریز یا کیک وغیرہ
نہار منہ پیسٹری جیسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے جس کی وجہ یہ ہے کہ خمیر والی غذائیں نہار منہ پیٹ کے لیے ٹھیک نہیں اور ان سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

مٹھائی
صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ میں پیٹھا کھانا پتے کے لیے نقصان دہ ہے، ایسا کرنے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

دہی
اگر نہار منہ دہی کھایا جائے تو پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہوسکتا ہے، جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے، جو کہ آپ کے جسم کے لیے فائدہ مند ہے، اس لیے خالی پیٹ دہی کھانا فائدہ مند نہیں۔
 

image

امرود
امرود میں خام ریشہ موجود ہوتا ہے، جس کہ نہار منہ کھائے جانے سے بلغم کی جھلی متاثر ہوتی ہے، اس لیے اسے خالی پیٹ کھانے کا انتخاب درست نہیں۔

ٹماٹر
ٹماٹر میں ٹینک ایسڈ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جسے نہار منہ کھایا جائے تو معدے میں تیزابیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور اس تیزابیت سے گیسٹرک السر بھی ہوسکتا ہے۔

کھیرا یا دیگر ہری سبزیاں
کچی سبزیوں میں امینوں ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 

image


کیلا
خالی معدے پر کیلا کھانے سے جسم میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ سکتی ہے، جو کہ خون میں شامل ہوکر دل کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مصالحے
صبح خالی پیٹ میں مصالحے دار کھانا کھانے سے پیٹ کی جلن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس کے علاوہ مصالحے دار کھانے ہضمی نظام میں کئی اقسام کے مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

کولڈ ڈرنکس
خالے معدے پر کولڈ ڈرنک کا استعمال پیٹ تک پہنچنے والے خون کی رفتار کو ہلکا کردیتا ہے، جس کے باعث کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور دیگر مسائل اس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
 

image

ترش پھل
ترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

نہار منہ کھائیں

دلیہ

دلیہ معدے کی ہائیڈروکلورک ایسڈ سے حفاظت کا کام کرتا ہے، دلیہ میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں کارآمد ہے۔

جئی کا دلیہ
جئی کا دلیا جسم سے ٹاکسن کی مقدار کو کم کرتا ہے، اسے نہار منہ کھانے سے بہت دیر تک آسودگی کا احساس رہتا ہے۔

گندم سیاه
گندم سیاہ معدے کے لیے نہایت بہترین غذا ہے، اس میں پروٹین، آئیرن اور وٹامنز کی کثیر تعداد موجود ہے۔
 

image

تخم گندم
تخم گندم جسم میں وٹامن ای اور فولک ایسڈ کو پیدا کرتا ہے، اس کے علاوہ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔

انڈے
کئی ڈاکٹروں کے مطابق روزانہ صبح ناشتے میں انڈا کھانے سے کیلوری میں خود بخود کمی آتی جاتی ہے۔

تربوز
تربوز میں لائکوپین کی زیادہ مقدار موجود ہے جو آنکھوں اور دل کے لیے موثر ہے.

بلیو بیریز
حالیہ تحقیق کے مطابق بلیو بیریز روزانہ کھانے سے یاداشت، بلڈ پریشر اور میٹا بولزم کے نظام میں بہتری آسکتی ہے۔
 

image

خمیر کے بغیر اناج کی روٹی
اناج کی روٹی کو کھانے کا بہترین وقت نہار منہ ہے، اس میں کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائیت موجود ہے۔

میوے
ناشتے میں میوے کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔

شہد
شہد جسم کو چست رکھنے میں مدد دیتی ہے، اس کے کئی فوائد ہیں جن میں دماغ کو تیز کرنا اور جسم میں انرجی پیدا کرنا ہے۔
 

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Yogurt, a cup of coffee, and fresh orange juice — this is what most people probably picture when they think of a perfect breakfast. Unfortunately, only a few people are aware that some foods are not very good for us if eaten on an empty stomach.