تربیت کا اثر
(Muhammad Ameer Umar Farooq, Muzaffar garh)
سو لفظوں کی کہانی |
|
ایک بھوکےاجنبی نے صدا لگائی.جھونپڑی سے
ایک عورت باہر نکلی.اس نے اسےکھاناپیش کیامگر عورت کےخاوند نے اسے بھگا دیا
اس نے کچھ دور دوسری جھونپڑی پر صدا لگائی.ایک عورت باہر نکلی.وہ اسے جلی
کٹی سنانے لگی مگر اسکے خاوند نے اسے کھانا کھلایا.اس نے حیرت سے تمام
واقعہ اس میزبان کو سنایا.میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا تجھے کھانا پیش کرنے
والی وہ عورت میری بہن تھی اور یہ عورت اس آدمی کی بہن ہے جس نے تجھے
نکالاتھا. تیرے ساتھ جو ہواوہ دو مختلف خاندانوں کی تربیت کااثر ہے |
|