سونے پہ سہاگا
(Muhammad Ameer Umar Farooq, Muzaffar garh)
سو لفظوں کی کہانی |
|
لکڑہارا دریا کے کنارے رو رہا تھا.فرشتہ
آیااور پوچھا کہ کیوں رو رہے ہو.جواب ملا میری کالی بیوی دریا میں گر گئ
ہے.تم پریشان مت ہو اس نے غوطہ لگایا اور ایک گوری لڑکی نکال لایا.ہاں یہی
میری بیوی ہے لکڑہارا چلایا.تم ایماندار نہیں ہو تم سے تو کلہاڑے والا
لکڑہارا بہتر تھا.فرشتےنے غصے سے کہا.اگر میں اس لکڑہارے کی طرح انکار کرتا
تو آپ مزید عورتیں سانولی اور میرے والی کالی نکال لاتےاور تینوں میرے
حوالے کر دیتے .میں غریب ہوں میرےلیے یہی گوری سونے پہ سہاگا ہے آپ کا
شکریہ.لکڑہارےنے جواب دیا. |
|