میتھی دانہ کو انگریزی زبان میں Fenugreek seeds کہا جاتا
ہے اور کئی سالوں سے اسے فائدہ مند اثرات کے حصول کے لیے استعمال کیا جارہا
ہے- میتھی دانہ صرف کھانوں کے ذائقے بڑھانے کے لیے کام نہیں آتا بلکہ یہ آپ
کی جلد اور اندرونی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے- اگر آپ نہیں جانتے کہ
میتھی دانہ آپ کتنے طبی فوائد پہنچا سکتا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
|
|
کیل مہاسے سے نجات
اگر آپ چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے تنگ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ میتھی
دانہ استعمال کریں- اس کے استعمال کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ 4 کپ پانی میں 4
کھانے کے چمچ میتھی دانہ شامل کر کے رات بھر کے لیے چھوڑ دیں- صبح اٹھ کر
پانی سے میتھی دانہ کو نکال دوسرے پانی میں شامل کر کے 15 منٹ تک ابالیں-
اس کے بعد ابلے ہوئے پانی کو چھان لیں- چھنے ہوئے پانی میں روئی کو ڈبو کر
دن میں دو مرتبہ جلد پر لگائیں- اس طرح آپ کو کیل مہاسوں سے نجات مل جائے
گی- اس پانی کو قابلِ استعمال رکھنے کے لیے ریفریجریٹر میں محفوظ رکھیں-
|
|
صحت مند بال
میتھی دانہ آپ کے بالوں کو مزید صحت مند اور لمبا کرسکتا ہے- تھوڑا سا
میتھی کسی ناریل کے تیل میں شامل کر کے ایسی بوتل میں ڈالیں جس میں ہوا
داخل نہ ہوسکتی ہو- اس بوتل کو تین ہفتوں کے لیے ایسے مقام پر رکھ دیں جو
ٹھنڈا ہو لیکن وہاں سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے- اس کے بعد یہ تیل سر کی
چوٹی میں لگائیں- آپ کے بال خوبصورت اور صحت مند ہوجائیں گے-
|
|
ذیابیطس
شوگر کا مرض لاحق ہونے کے بعد آپ چاہے کھانے کے معاملے میں چاہے جتنی بھی
احتیاط سے کام لیں لیکن پھر بھی کبھی نہ کبھی بدپرہیزی ضرور ہوجاتی ہے-
ایسے میں میتھی دانہ کا استعمال جسم میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کے
حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسولین کی مزاحمت کو کم کرتا ہے-
|
|
ہارٹ اٹیک سے بچاؤ
ہارٹ اٹیک عام ہوتا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ ہماری غیر صحت بخش غذائیں
ہیں- لیکن میتھی دانہ دل کے حملے کی صورت میں پہنچنے والے شدید نقصانات سے
دل کو محفوظ بناتا ہے اور دباؤ کو کم کرتا ہے- میتھی دل کی صحت کے حوالے سے
بہترین قرار دیا جاتا ہے-
|
|
کینسر سے بچاؤ
میتھی دانہ کا تیل کینسر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے-
یہ تیل ایسے اجزاﺀ پر مشتمل ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کے خلاف مزاحمت کرتے
ہیں- اسی وجہ سے کینسر کے مریضوں کے لیے یہ تیل بہترین ہے اور قدرتی ہونے
کے وجہ سے اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے-
|
|
کولیسٹرول کی سطح
میتھی دانہ جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے بھی
مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے علاوہ میتھی دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے
خطرات کو بھی کم کرتا ہے-
|
|
جگر کی حفاظت
جگر ہمارے جسم میں پائے جانے والے زہریلے مادوں کی صفائی کا کام کرتا ہے-
بہت زیادہ غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے ہمارا جگر دباؤ کا شکار
ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اسے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- لیکن
میتھی دانہ جگر کو زہریلے مادوں کی صفائی کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے-
|
|
وزن میں کمی
متعدد تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ میتھی دانہ کے استعمال سے جسم
میں موجود چربی کو کم کیا جاسکتا ہے- میتھی دانہ 2 سے 6 ہفتے تک روزانہ تین
مرتبہ 329 ملی گرام کھانے سے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں- یہ بھوک کو کم
کرتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ابھی آپ کو کچھ کھانے کی ضرورت
نہیں ہے- |
|