قارئین! اس سے پہلے میں سبزیو، پھلوں اور خشک میوہ جات پر
مضامین لکھ چکا ہوں لیکن آج میرا مضمون ان سب سے ہٹ کر ہے۔ آج میں آپ کو
ڈارک چاکلیٹ سے متعلق کچھ معلومات شئیر کروں گا امید کرتا ہوں کہ آپ کو
ضرور فائدہ ہوگا۔
|
|
چاکلیٹ کو بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں بچوں کو چاکلیٹ سے بنی اشیاء بھی بہت
پسند آتی ہیں۔لیکن چاکلیٹ بڑوں میں بھی بہت پسند کی جاتی ہے خاص کر نوجوان
لڑکے اور لڑکیاں اس کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
آج کے دور میں مارکیٹ میں بے شمار قسم کی چاکلیٹ موجود ہیں۔ جن میں ملک
چاکلیٹ، وائیٹ چاکلیٹ اور سادہ چاکلیٹ زیادہ پسند کی جاتی ہیں ان سب میں
سادہ چاکلیٹ سب سے زیادہ مفید قرار دی گئی ہے۔ وائیٹ چاکلیٹ چینی سے تیار
کی جاتی ہے جو یقیناً نقصان دہ ہوتی ہے اس کی نسبٹ ڈارک چاکلیٹ خالص ہوتی
ہے اور یہ صحت کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ چاکلیٹ میں کوکا، آئرن، پوٹاشیم،
زنک، فاسفورس، سلینئیم، کاپر ،فائبر اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔جو ہماری
صحت برقرار رکھنے میں بہت زیادہ مفید ہیں۔
|
|
امریکہ میں کئی لوگوں پر تحقیق کی گئی اور یہ ثابت ہوا کہ ڈارک چاکلیٹ اچھے
کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھا دیتی ہے اس کے علاوہ یہ دل کے لئے بھی فائدہ
مند ثابت ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں شوگر لیول بھی نارمل رہا ۔اس
لئے کہا جا سکتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ دل اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے نہایت
مفید ہے۔
کم از کم چاکلیٹ کا ایک پیس ہی استعمال کریں ۔چاکلیٹ کھانے والوں کا موڈ
بھی اچھا رہتا ہے اور ان کا دن بھی خوشگوار گزرتا ہے۔
کوکو سب سے زیادہ تقریباً ستر فیصد ایوری کوسٹ اور گھانا میں کاشت کیا جاتا
ہے لیکن اب ان ممالک میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں اس کی کاشت میں کمی
واقع ہو گئی ہے کہا جاتا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں کوکو کی پیداوار میں
بہت کمی واقع ہو جائے گی جس کی وجہ سے چاکلیٹ بننا بھی کم ہو جائے گی اسی
وجہ سے آئے دن چاکلیٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
|
|
مندرجہ بالا ممالک میں کوکو کی اچھی پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے
کاشت کار کچھ اور کاشت کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
جہاں چاکلیٹ کے فوائد ہیں وہاں کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں جیسے چاکلیٹ کا
زیادہ مقدار میں کھانا موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ چاکلیٹ کھانے سے آپ
چاکلیٹ کے عادی بن سکتے ہیں اس لئے اس کو کبھی کبھار ہی کھایا جائے یا پھر
کم مقدار میں اس کا استعمال کیا جائے۔ چاکلیٹ کے زیادہ استعمال سے گردوں
میں پتھری بھی بن سکتی ہے ۔
|
|
ڈارک چاکلیٹ کے فوائد:
٭ ڈارک چاکلیٹ دل کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ ذیابیطس سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد گار ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ کولیسٹڑول کی سطح کو نارمل رکھتی ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ یاداشت کو بہتر بناتی ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ کھانسی میں آرام دیتی ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ جگر کے لئے بھی مفید ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ بڑھتی عمر کے عمل کو آہستہ کر دیتی ہے۔
٭ ڈارک چاکلیٹ اچھی نیند کا سبب بنتی ہے۔
امید ہے کہ آج کا مضمون بھی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔اگر پسند آئے
تو اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔شکریہ |