مختلف امراض سے نجات چند عام چیزوں کی مدد سے

سر میں درد ہورہا ہے تو بیشتر افراد درد کش گولی کو استعمال کرتے ہیں، جبکہ جلد پر خارش ہوتی ہے تو بازار سے کوئی کریم خرید لاتے ہیں۔ مگر یہ معمولی طبی مسائل روزمرہ کی غذائی اور دیگر اشیاء سے بھی ختم ہوسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل میں ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے توسط سے ایسے چند گھریلو ٹوٹکے دیئے جارہے ہیں جو مختلف امراض کے خلاف موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔
 


معدے میں گڑبڑ
اگر آپ کو ہیضہ یا قے کی شکایت ہورہی ہے تو اس کے نتیجے میں خون میں موجود ضروری نمکیات کی شرح بھی کم ہوتی ہے، تو اس کا ایک حل تو چاول ابالنے کے بعد بچ جانے والا نمکین پانی پینا ہے، ناٹنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق چاول مین کاربوہائیڈریٹس ہوتا ہے جو کہ جسم میں جاکر شوگر کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور معدے میں یہ جذب ہونے والے میکنزم بن جاتے ہیں، اس سے پانی اور نمک کو ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے، جبکہ یہ مشروب توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے چاولوں کو نمک ملے پانی میں ابالیں، جس کو کسی چیز میں جمع کرکے ٹھنڈا کریں اور دن بھر پیتے رہیں۔

image


آدھے سر کا درد
آدھے سر کا درد ہو تو ایلو ویرا کو استعمال کر کے دیکھیں، اس مٰں متعدد اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں اور ورم کش خصوصیات بھی رکھتے ہیں، تاہم کچھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سر درد اور آدھے سر کے درد کے بھی بہترین ہے اور یہ پٹھوں کو سکون پہنچانے میں مددگار چیز ہے، اس کے لیے ایلوویرا جیل کو ہاتھوں اور چہرے پر مل لیں جبکہ اس کی مہک بھی کافی حد تک تکلیف میں کمی لاسکتی ہے۔

image


خشک جلد
خشک جلد یا خارش کی صورت میں دلیے کو استعمال کر کے دیکھیں، طبی ماہرین کے مطابق جو کے دلیے میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو خارش کو کم کرتے ہیں جبکہ ان میں موجود آئل جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔ کسی کپڑے میں دلیے کو بھر کر نلکے کے ساتھ اس طرح لٹکائیں کہ پانی ان سے گزر کر بالٹی میں گرے اور پھر اس سے نہا لیں۔

image


مہاسے
لیموں نئے کیل مہاسوں کو ابھرنے کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی شفافیت کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کے عرق میں روئی کو ڈبوئیں اور کیل مہاسوں پر دبا کر رکھ لیں اور کچھ دیر بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

image


جلد چھل جانا یا خراشیں
اگر خراش یا جلد چھل گئی ہے تو سرکہ جلد کی سطح پر دوران خون کو ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس کے لیے کپڑے کی ایک پٹی کو سرکے میں ڈبو کر 20 منٹ تک متاثرہ جگہ پر لگا رہنے دیں اور دن بھر اس عمل کو دہرائیں۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

MANY of us tend to run to a doctor at the slightest sign of ill-health. But drugs do not guarantee a cure. In fact, some medicines may do more harm than good. Taking antibiotics for a simple bout of diarrhoea for instance, may aggravate your condition. Here we bring you natural home remedies for several mild health problems.