دعا قسط ٢

بابا آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی کیونکہ آپ مجھ سے زیادہ اﷲ کے قریب ہوں پلیز بابا اب وہ ہچکیوں سے رو رہی تھی------------------- وہ صرف بابا ک سامنے اپنا دل کھولتی تھی --- جب وہ خاموش ہوئی بابا نے کہا-- بیٹی اﷲ پاک کے قریب آپ ہوں میں نہیں تمہاری دعا مجھ سے بڑ کر ہے کیونکہ تم اﷲ کی خاص بندی ہوں جیسے اﷲ نے ہدایت کی روشنی دی ہے------ بابا میں اﷲ کی خاص بندی کیسے ہو سکتی ہوں میں آپ کی طرح لمبی عبادتوں کی آمین نہیں ہوں میں تو ایک عام نمازی کے عہدے پر بھی پورا نہیں اترتی بابا آپ اﷲ کے خاص بندے ہوں اﷲ کے قریب آپ کی دعا اﷲ پاک کبھی رد نہیں کرے گی کیونکہ آپ ہر وقت اﷲ کی عبادتیں کرتے ہوں ------------------ وہ ہاتھ سے آنسو صاف کرتے ہوئے معصومیت سے بولی----------------------- بابا اس کی بات پر دھیرے سے ہنسا اور پھر بولا ---- بیٹی لمبی عبادتیں کرنے سے کوئی اﷲ کےقریب نہیں ہوتا اﷲ کے قریب تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو اﷲ کے بندوں سے محبت کرتے ہیں اس کے لیے اچھا سوچتے ہے جیسی تم بیٹی----- برائی کے راستے پر وہ لڑکیاں جا رہی ہے اور اس کے لیے پریشان تم ہوں تمہارے دل میں اﷲ نے اپنے بندوں کے لیے محبت ڈال دی ہے اور بے تحاشہ ڈال دی ہے بے شک تم پر اﷲ کی خاص کرم ہے وہ حیرانی سے منہ کھولے دادا کی شکل دیکھ رہی تھی---------- جاری ہے
umama khan
About the Author: umama khan Read More Articles by umama khan: 22 Articles with 52264 views My name is umama khan, I love to read and writing... View More