ہری پیاز کے انمول فوائد

قارئین ! اس سے پہلے ہم کافی سبزیوں کے بارے میں جان چکے ہیں اور اس کے علاوہ پیاز کے فوائد کے بارے میں بھی میں آپ کو ایک تفصیلی مضمون لکھ چکا ہوں لیکن آج میں نے ہری پیاز کے فوائد پر مبنی مضمون لکھنے کا سوچا جو اب آپ کے سامنے ہے۔ ہری پیاز پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔اس پیاز کے ساتھ پتے بھی ہوتے ہیں یوں تو ہر پتے والی سبزیوں کے بے شمار فائدے ہیں اور ان میں موجود اجزاء ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں ایک بڑا کردارادا کرتی ہیں۔ پتے والی سبزیاں نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ یہ صحت کی ضامن بھی ہیں۔ ہری پیاز میں بھی وہ تمام اجزاء شامل ہیں جو ہمارے جسم کو توانا رکھنے میں مددگار ہے۔ ہری پیاز میں کاربو ہائیڈریٹس ،وٹامن سی،پروٹین،آئرن،فاسفورس،سلفر اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔
 

image

پتوں والی سبزیاں ہمارے منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے مفید ہوتی ہیں اس کے علاوہ دانتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔سبز پتوں والی سبزی سے آنکھوں کی روشنی بھی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں میں موتیا کی شکایت سے بچا جا سکتا ہے۔سبز پتوں والی سبزیوں میں ہری پیاز کے علاوہ ساگ،پالک، میتھی وغیرہ شامل ہیں۔آپ اپنی غذا میں اب سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔کوشش کریں کہ اپنی غذا کو متوازن رکھیں ۔متوازن غذا آپ کی صحت کو تو بہتر بناتی ہی ہیں لیکن اس سے آپ کی عمر میں بھی اضافہ ممکن ہے اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
 

image

ہری پیاز کے فوائد:
٭ منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔
٭ قبض سے نجات ملتی ہے۔
٭ تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے۔
٭ غذا کو زود ہضم بناتی ہے۔
٭ پیشاب آور ہے۔
٭ہیضہ سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ کولیسٹرول کو نارمل رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
٭ جوڑوں کے دردوں میں آرام پہنچاتی ہے۔
٭ نزلہ و زکام سے بچا جا سکتا ہے۔
٭ کھانسی اور حلق کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
٭ جگر کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭ داغ دھبوں اور دانوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ معدے کی جلن سے آرام ملتا ہے۔
٭ دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
٭ آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے ۔
٭ مثانے کی سوزش سے بچاتی ہے۔
٭ہر طرح کی موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ پھیپھڑوں کو صحت مند بناتی ہے۔
٭ بلڈ شوگر میں کمی لاتی ہے۔
٭ بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
٭بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ تھکاوٹ دور کرتا ہے۔
٭ دماغی سکون پہنچاتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Do you like Chinese and Continental dishes? What about spring onions that are an essential ingredient of these dishes? Well, the next time you eat these cuisines at home or restaurant; make sure you eat more of those green leaves of onions. This is because, in addition to providing a unique taste and flavour to the dish, spring onions are loaded with essential nutrients.