الزام
(Shahid Iqbal Shami, Attock)
| 
	
		| 100لفظوں کی کہانی یار یہ بڑھیا بڑی گھوسٹ ہے اس کا کچھ کرنا پڑے گا
 یہ پلاٹ بہت قیمتی ہے اگر ہمارے ہاتھ لگ گیا تو وارے نیارے ہو جائیں گے
 ایسا کرتے ہیں اس کو دھکے دے کر نکال دیتے ہیں ملک بولا
 نہیں یار سارے بستی والے اس کا ساتھ دیں گے
 زبردستی قبضہ بھی مشکل ہے لالچ میں یہ نہیں آتی
 سوچو سب سوچو!
 کافی دیر سے خاموش بیٹھا کالو بولا
 گستاخی کا الزام لگاتے ہیں
 اگلے دن اس کے گھر کے باہر جلے ہوئے اوراق ملے
 احتجاج ہوا بوڑھی بیوہ دربدر ہوئی
 زمین پر قبضہ مافیا نے کرلیا
 |  |