موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی گری دار میوے بھی روزمرہ کی
خوراک کا ایک اہم حصہ بن جاتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ میوے
روزانہ کھانا آپ کی صحت کے لیے کتنے بڑے طبی فوائد کا باعث بنتا ہے؟
اگر نہیں تو جان لیجیے کہ کم سے کم روزانہ 20 گرام گری دار میوے کھانے سے
چند بڑی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات میں واضح کمی آجاتی ہے-
|
|
جی ہاں امپیریل کالج لندن کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات ثابت آئی ہے کہ
روزانہ 20 گرام گری دار میوے کھانے سے 30 فیصد دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے
خطرات٬ 15 فیصد کینسر لاحق ہونے کے خطرات اور 22 فیصد قبل از وقت موت کے
خطرات میں کمی واقع ہوجاتی ہے-
اس کے علاوہ ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کے خطرات میں بھی 40 فیصد تک کی کمی
واقع ہوسکتی ہے-
تحقیق کے مطابق انتہائی قیمتی طبی فوائد کے حامل ان گری دار میوؤں میں
اخروٹ٬ بادام٬ مونگ پھلی٬ پستہ اور کاجو شامل ہیں-
تمام اقسام کے گری دار میوے دل کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور
قبل از وقت موت واقع ہونے کے خطرات میں کمی لاسکتے ہیں-
|
|
محقق Dagfinn Aune کا کہنا ہے کہ “ گری دار میوے اور مونگ پھلیاں نہ صرف دل
کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتی ہیں بلکہ یہ کولیسٹرول کی سطح
میں بھی کمی واقع کرتی ہیں“-
“ اس کے علاوہ بعض گری دار میوؤں بالخصوص اخروٹ میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی
بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں
بھی کمی واقع ہوجاتی ہے“-
|