اف شکر ہے کہ تم نے کال اٹینڈ کیا اب اگر
کال اٹینڈ نہ کرتے تو میں تو مر ہی جاتا - رئیلی -
اس نے فون بند نہ کیا سنتی رہی
بولتی کیوں نہیں ہوں ڈر رہی ہو نا کہ کون لفنگا اور بد معاش ہے تو سنو
پیاری لڑکی میرا نام حماد ہے اور میں جانوروں کا ڈاکٹر ہوں اور انتہائی
شریف انسان ہوں مجھ پر اعتبار کرو پیاری لڑکی میں کوئی ایسا ویسا بندہ نہیں
ہو اس دن دوست کو کال کر رہا تھا اور غلطی سے تمہارا نمبر لگ گیا اور میں
تمہارے خوبصورت آواز اور انداز پر فدا ہو گیا اور ہاں پیاری لڑکی تمہارا
نام؟
اس نے اتنے پیارے انداز میں پوچھا کہ پری کو بتانا ہی پڑا-
پریشے بتا ہی پڑتا ہے مرد اور عورت کی ازلی کشش کو اس کشش سے کہا جا چپھے-
ماشاء اللہ بہت ہی پیارا نام ہے کس نے رکھا ہے اور مطلب کیا ہے اس کا
نام بتاتے ہی بات چل نکلی
بابا نے رکھا ہے اور اس کا مطلب ہے پری چہرہ لڑکی-
مطلب بھی بہت پیارا ہے یقینا تم خود بھی اپنے نام کی طرح پیاری ہی ہوگی ہے
نا؟
سوال پر سوال ڈر کے مارے پری کی ہتھیلیاں بھیگ گئی تھی اور دل پھڑ پھڑانے
لگا تھا-
پتا نہیں میں کیسی ہوں-
اس نے ذرا سی بے چارگی سے کہا-
ہاہاہاہا فون کرنے والا دل کھول کر ہنسا
سو سویٹ---- وہ بات اس انداز میں کرتا کہ پیارا ہی لگتا اس دن کے بعد پری
کو ایک سہیلی مل گئی وہ کب روئی کب ہنسی، کب سوئی، کب جاگی، وہ اسے بتانے
لگی - محبت نے عجیب ستم ڈھایا اس پر -وہ اپنی امی، بابا، اور بھائیوں کی
باتوں اور سوچوں سے دور نکل گئی تھی اور سب سے انجان ہوگئی ان کے کام کرتی
تھی اب بھی ان سے بات کرنے کا وقت نہ رہا اس کے پاس - کم گو پہلے ہی تھی اب
تو بلکل بھی گم صم ہوگئی تھی- ویسے پہلے اتنے کم گو بھی نہیں تھی اور باتیں
ہی سب کچھ نہیں ہوتے - خون کا تعلق رکھنے والوں کے بڑے خونی حقوق ہوتے ہے(
جاری ہے) |