جگر٬ اہم ترین عضو اور ہماری لاپرواہیاں٬ طاقتور کیسے بنائیں؟

جگر ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم عضو ہے- جگر ایسے کئی کاموں کا ذمہ دار ہوتا ہے جو جسم کے میٹابولزم میں توازن قائم رکھتے ہیں- جگر ہمارے جسم میں موجود زہریلے مادوں کے اخراج کے حوالے سے بھی مدد فراہم کرتا ہے- لیکن مختلف غذاؤں کا غلط انتخاب ہمارے جگر کو نہ صرف اسے شدید نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اسے کمزور بھی بنا دیتا ہے کیونکہ ہم غذاؤں کے معاملے میں صحت سے زیادہ ذائقے پر توجہ دیتے ہیں- لیکن ہم آپ کو یہاں چند ایسے بہترین طریقوں اور غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ اپنی روزمرہ زندگی میں رائج کر کے اپنے جگر مضبوط اور طاقتور بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی کو مؤثر بھی بنا سکتے ہیں-
 

image


پھل
چند خاص پھلوں کا استعمال آپ کے جگر کو طاقت فراہم کرتا اور اسے مضبوط بناتا ہے اور ان پھلوں میں سنگترے٬ آڑو اور چکوترے شامل ہیں- ان پھلوں میں وٹامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹس کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جگر کی صفائی کا ایک بڑا قدرتی ذریعہ ہے- سیب بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور جگر پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرتا ہے-

image


سبزیاں
سبزیوں کا استعمال بھی آپ کے جگر کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ بھی جگر کی مضبوطی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں- ہرے پتوں والی سبزیوں کو اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں کیونکہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتی ہیں اور ساتھ ہی جگر کے بوجھ میں کمی بھی کرتی ہیں- اس کے علاوہ ان سبزیوں میں جگر کی صفائی کی خصوصیت بھی موجود ہوتی ہے-

image


خشک میوہ جات
اخروٹ٬ کاجو اور مونگ پھلی ایسے میوہ جات ہیں جن میں اومیگا تھری ایسڈ پایا جاتا ہے- ان خشک میوہ جات میں پائی جانے والی یہ خصوصیت جگر کی صفائی اور صحت بھال رکھنے کے حوالے سے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے-

image


زیتون کا تیل
زیتون کے تیل کو اگر اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں جیسے کہ یہ جگر کی صحت میں بہتری لاتا ہے- زیتون کا تیل نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے بلکہ جگر کو طاقت بھی بخشتا ہے اور اس پر پڑنے والے اضافی بوجھ میں کمی بھی لاتا ہے-

image


چینی کا محدود استعمال
اگر آپ اپنے جگر کو زیادہ مؤثر اور طاقتور بنانا چاہتے ہیں تو کوشش کیجیے کہ چینی کا استعمال کم کریں- آپ کو مصنوعی میٹھوں کا استعمال بالکل ترک کردیں- اور جسم میں شوگر کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے پھلوں کا استعمال کریں- اس طرح آپ کو نہ صرف مطلوبہ شوگر حاصل ہوگی بلکہ کئی اہم معدنیات بھی حاصل ہوں گے-

image


چکنائی کم کریں
چکنائی پر مشتمل غذاؤں کا استعمال اعتدال پسندی کے ساتھ کریں تاکہ جگر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ بہتر انداز میں کر سکے- مارجرین یا مختلف تیل کا استعمال کم کرنے سے آپ کا جگر مؤثر انداز میں اپنا کام سرانجام دے سکے گا اور ساتھ ہی مضبوط بھی بنے گا-

image


مصنوعی میٹھے اور پیک کھانے
مصنوعی میٹھوں اور بازار میں دستیاب پہلے تیار شدہ یا پیک کھانوں کے استعمال کو اپنی خوراک میں سے باہر نکال دیجیے اور اپنے جگر کو وہ آرام مہیا کیجیے جس کا وہ حقدار ہے- یہ مصنوعی چیزیں آپ کے جگر پر نہ صرف بوجھ بڑھاتی ہیں بلکہ اسے شدید نقصان بھی پہنچاتی ہیں- اس کے علاوہ آپ کے جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Liver is one of the most essential organs of the human body. Liver is responsible for a lot of different functions which keeps the body’s metabolism in balance. With the release of different hormones and chemical mediators the liver accounts for many important reactions within the human body which are necessary for proper functioning of the body. Liver helps in detoxification, emulsification of the fats and what not.