قارئین ! آج کا موضوع بھی اہم ہے اس میں آپ کو غذا کی کمی
سے ہونے والی بیماریوں کا مختصراً جائزہ پیش کروں گا تاکہ آپ اپنی غذا کی
طرف دھیان دیں اور صحت مند رہیں۔چلیں وقت ضائع کئے بغیر اپنے موضوع کی طرف
چلتے ہیں۔
پانی
پانی زندگی کی علامت ہے اس کے بغیر کوئی جاندار زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ
سکتا۔غذا کے ساتھ ساتھ ہمیں پانی کی اشد ضرورت ہے پانی کی کمی سے ہمارا جسم
کئی امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ہمیں روزانہ کم از کم آٹھ سے بارہ گلاس
پانی ضرور استعمال کرنا چایئے لیکن اگر ہم پانی کم استعمال کریں گے تو ہمیں
قبض جیسا موذی مرض لاحق ہو جائے گا اور قبض کو ام امراض کہا جاتا ہے ۔یعنی
اس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔پانی جسم سے فضلات کو خارج کرنے اہم
کردار ادا کرتا ہے۔اس کو کم استعمال کرنے سے نظام انہظام میں خرابی ہو سکتی
ہے اس لئے ہمیں پانی کا بھرپور استعمال کرنا ضروری ہے۔پانی کا زیادہ
استعمال جسم سے پتھریوں کو پیشاب کے راستے خارج کر دیتا ہے۔تو یقیناً آپ اس
کی اہمیت و افادیت سے واقف ہو چکے ہیں۔
|
|
نشاستہ
اگر ہمارے جسم میں نشاستہ کی کمی ہو جائے تو جسمانی خلیات کو صحیح طور پر
توانائی کی مقدار نہیں ملتی جس سے جسم میں کمزوری ہو جاتی ہے اور ایسا شخص
کو ئی بھی کام صحیح طور پر انجام نہیں دے سکتا۔
لحمیات
لحمیات کی کمی سے عضویاتی اور جسمانی ساخت متاثر ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے
اعضاء کے افعال میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔لحمیات کی کمی ہونے والی حالت کو
Hypoprotinaemia کہتے ہیں۔
چکنائی
چکنائی بھی ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری غذا ہے اور اگر اس کی کمی ہو جائے
تو اس سے قبض،جوڑوں کی شکائت ،پھیپھڑوں کی ٹی بی وغیرہ کے امکانات زیادہ ہو
جاتے ہیں۔اور اس کے زیادہ استعمال سے شریانیں موٹی ہو جاتی ہیں جس کی وجہ
سے بلڈ پریشر جیسا موذی مرض ہو جاتا ہے اور انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا
ہے۔موٹاپہ ہو جانے سے انسان کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔روغنی
اجزاء کا بھی استعمال اعتدال میں رہ کر ہی کریں کیونکہ اس میں کیلوریز
زیادہ ہوتی ہیں اور یہ آپ کے وزن میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ہمیں اپنی زندگی
میں چکنائی مناسب حد تک ہی استعمال کرنی چاہئے زیادہ چکنائی کا استعمال دل
کے کئی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔
|
|
حیاتین
حیاتین کی بہت سی اقسام اب تک معلوم کی جا چکی ہیں ان میں حیاتین
الف،حیاتین ب ،حیاتین د ،حیاتین ج اور حیاتین ہ شامل ہیں۔حیاتین کی کمی
اعصابی امراض کا سسب بنتی ہے جیسے بیری بیری کا مرض ہو جانااس کے علاوہ خون
کی کمی بھی ہو جاتی ہے ۔جسے ہم Anemiaکہتے ہیں۔حیاتین د کی کمی سے بلڈ
پریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس کا شکار زیادہ تر پچاس سال سے زیادہ عمر کے
افراد ہوتے ہیں۔اس کی کمی کو دھوپ میں پندرہ منٹ بیٹھ کر پورا کیا جا سکتا
ہے۔
نمکیات
اگر جسم میں نمکیات کی کمی ہو جائے تو اس سے جسم پانی کی کمی کا شکار ہو
جاتا ہے جس کی وجہ سے خون کا دباؤ کم ہو جاتا ہے جسے ہم لو بلڈ پریشر کہتے
ہیں۔نمکیات کی کمی سے قبض ہو سکتی ہے اس کے علاوہ بھوک کی کمی ہو جاتی ہے
چکر بھی آتے ہیں اس کے علاوہ نمکیات کی کمی سے پیشاب کم آتا ہے اور پیشاب
کرتے وقت جلن بھی محسوس ہوتی ہے۔اگر آپ نمک کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو
اس سے پتھریاں بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ہر چیز کا متوازن استعمال کریں ۔کھبی
بھی کسی چیز کے اوپر نمک ڈال کر نہ کھائیں۔
|
|
مندرجہ بالا تمام غذائی اجزاء کا استعمال صحت اور زندگی کے لئے ضروری ہے ۔لیکن
ان کا زیادہ یا کم استعمال آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ہمیشہ متوازن
غذا کا استعمال کریں ۔اب آپ کافی حد تک سمجھ چکے ہوں گے کہ کس چیز کا کتنا
استعمال ضروری ہے جب بھی آپ کی صحت خراب ہو آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع
کریں۔شکریہ |