ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنے
ساتھ کوئی اور خطرناک امراض بھی لاتا ہے- اس مرض میں آپ کی خوراک ہی آپ کی
سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے، اور اس طرح آپ کئی قسم کے پسندیدہ کھانوں سے محروم
ہو جاتے ہیں۔ تاہم ایسی بہت سی چیزیں بھی ہیں جو انتہائی مزیدار ہونے کے
ساتھ ساتھ آپ کا بلڈپریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
|
|
انار ایک صحت بخش غذا ہے اور اس میں پائے جانے والے اینٹی اوکسیڈنٹس نہ صرف
خون کی گردش میں بہتری لانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ہائی
بلڈ پریشر کے خلاف بھی مزاحمت کرتے ہیں-
|
|
کھجور ہمیں توانائی فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کم کرنے کا اہم
ذریعہ بھی ہے- کجھور میں پایا جانے والا میگنیشیم اور پوٹاشیم آپ کے بلڈ
پریشر کو آسانی سے قابو کر سکتا ہے- اس لیے کجھور کا استعمال ضرور کیجیے-
|
|
صبح ناشتے میں دلیہ کھانا بھی آپ کے بلڈپریشر کے لیے بہترین ہے اور یہ ایک
اضافی غذا بھی ہے جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہے- اس میں فائبر اور
پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے
بہترین ہے-
|
|
بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں تو ہرے پتوں کی حامل سبزیوں کو اپنی
خوراک کا حصہ بنائیں- ان میں پائے جانے والے چند اینٹی اوکسیڈنٹس آپ کے بلڈ
پریشر کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے مدد فراہم کرتے ہیں-
|
|
چاکلیٹ اکثر افراد کی پسندیدہ غذا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈارک چاکلیٹ
بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے؟ جی ہاں ایک اونس ڈارک چاکلیٹ کا استعمال آپ کے
بلڈ پریشر کو بلند نہیں ہونے دیتا اور اسے کنٹرول میں رکھتا ہے-
|
|
چقندر کا استعمال تیزی سے آپ کے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے- چقندر میں
پائے جانے والے فائبر٬ وٹامنز اور معدنیات ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ کئی دل
کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے خلاف بھی مزاحمت کرتے ہیں-
|
|
ہائپر ٹینشن اور ہائی بلڈپریشر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں
سیب کو ضرور شامل کیجیے- سیب میں پائے جانے والے اینٹی اوکسیڈنٹس٬ پوٹاشیم
اور فائبر بلڈ پریشر کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں-
|
|
ہم آپ طور پر گاجر کو صرف آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں لیکن
ماہرین کے مطابق گاجر کھانا آنکھوں کے علاوہ بلڈ پریشر کے لیے بھی مفید ہے-
گاجر میں موجود وٹامن سی اور میگنیشیم ہائپر ٹینشن کے خطرات کو کم کرتا ہے-
|
|
مکئی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ بھنی ہوئی
مکئی کھانا نہ صرف ذائقہ دار ثابت ہوتا ہے بلکہ اس کے طبی فوائد بھی ہیں-
جی ہاں مکئی بھی ایسی غذا ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی
ہے-
|
|
مٹر کو اپنی خوراک میں شامل کرنا سب سے آسان طریقہ ہے
اپنے بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اپنی صحت کو بہتر بنانے کا- مٹر
میں پائے جانے والے میگنیشم اور آئرن خون کی شریانوں کو صحت مند بناتے ہیں- |