دنیا کی سرد ترین سائیکل ریس٬ سردی ایسی کہ جان نکل جائے

عام طور پر سرد ترین موسم میں لوگ گھر سے انتہائی ضروری کام سے نکلتے ہوئے بھی کئی مرتبہ پہلے سوچتے ہیں اور ایسے میں جب موسم کا درجہ حرارت منفی میں بھی کئی درجے نیچے جا پہنچا ہو اور شہر کی سڑکوں پر ایک سائیکل ریس کا انعقاد کیا جائے تو یقیناً یہ کسی عجوبے سے کم نہ ہوگا-
 

image

جی ہاں حال ہی میں دنیا کے سب سے سرد ترین شہر Yakutsk میں ایک ایسی ہی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ہے- سائیکل ریس کے اس مقابلے کے روز مشرقی روس میں واقع اس سرد ترین شہر کا درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کی سرد ترین سائیکل ریس قرار دیا جارہا ہے- اس مقابلے کے دوران سائیکل سواروں نے سردی سے محفوظ رہنے کے لیے خود کو مکمل طور پر انتہائی گرم کپڑوں سے ڈھانپ رکھا تھا-

مقابلے میں 20 سائیکل سواروں نے حصہ لیا اور یہ سائیکلیں شہر کے سٹی پارک میں برف کے اوپر چلائی گئیں- یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ دنیا کی اس سرد ترین سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ہے-
 

image

رواں سال اس ریس کے Andrey Popov رہے اور انہوں نے یہ مقابلہ 25 منٹ اور 24 سیکنڈ تک مسلسل سرد ترین موسم سائیکل چلا کر جیتا- انہوں نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ اپنے نام کیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

It's the world's coolest bike race with the thermometer showing a numbing temperature of minus 40C. This contest was held in Yakutsk, eastern Russia, which prides itself on being the coldest city in the world.