آسٹریلیا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ کے
دوران پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم ایک نیا اعزاز حاصل کرنے میں
کامیاب ہوگئے ہیں-
|
|
بابر اعظم اس میچ کے دوران دنیا کے پانچویں ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں
ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے- بابر
اعظم نے یہ ریکارڈ 21ویں میچ میں قائم کیا-
پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
(آئی سی سی) کی جانب سے مبارک باد بھی پیش کی گئی ہے-
|
|
اس سے قبل ویسٹ کے سابق عظیم کرکٹر ویوین رچرڈز٬ انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ
اور کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک بھی 21 میچوں میں ہزار
رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ |