قارئین! جیسے ہی سردیوں کا موسم شروع ہوتا ہے تو مارکیٹ
میں بھی رنگ برنگے ،خو شبودار اورخوش ذائقہ پھلوں کی بھرمار ہو جاتی ہے اور
ان میں سب سے زیادہ دلکش، ذائقے دار اور رسیلا پھل مالٹا ہے جو رنگت میں
بھی دل کو بھاتا ہے اور ذائقہ میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔اس کا تعلق
ترشادہ پھلوں کے خاندان سے ہے جس میں کینو،لیموں،مالٹا،مسمی قابل ذکر
ہیں۔مالٹے کو نا صرف کھایا جاتا ہے بلکہ اس کا جوس بہت پسند کیا جاتا ہے اس
کے علاوہ اس کے چھلکے بڑے کارآمد ہوتے ہیں۔میں آٓپ کو اس کے فوائد بتانے کی
پوری کوشش کروں گا تاکہ آپ اس پھل سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔
|
|
مالٹا میں وٹامن سی بکثرت موجود ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ اس میں میگنیشیم،
پوٹاشیم، فاسفورس، فولاد، تانبا اور جست بھی شامل ہوتے ہیں۔جو یقیناً ہماری
صحت کے لئے بہت مفید اجزاء ہیں۔پاکستان میں مالٹے کی کاشت بڑے پیمانے پر کی
جاتی ہے ۔ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ مالٹا غیر ممالک میں بھی برآمد
کیا جاتا ہے۔اور اس کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
زراعت کے ماہرین وقتاً فوقتاً کاشکاروں کو نئے نئے طریقوں سے آگاہ کرتے
رہتے ہیں تاکہ اس کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافے کوممکن بنایا جا
سکے۔اب تو کئی نئی اقسام دریافت ہو چکی ہیں اور ان کو کامیابی کے ساتھ
پاکستان میں کاشت کیا جانے لگا ہے۔اگر حکومت ملک میں ترشادہ پھلوں کی
پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتی ہے تو ضروری ہے کہ کاشکاروں کو تربیت کے
علاوہ پودے بھی مہیا کئے جائیں اور ان کو آسان قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ
کسان اس کی کو کاشت کر کے پیداوار میں مزید اضافے کو ممکن بنا سکے۔
مالٹے کو ہر عمر کے افراد کھا سکتے ہیں ۔لیکن خواتین کے لئے اس کا استعمال
انتہائی ضروری ہے ۔اگر خواتین روزانہ ایک مالٹے کا استعمال کریں تو ان کا
چہرہ داغ دھبوں ،دانوں اور جھائیوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔اگر مالٹے کے
چھلکوں کو سکھا لیا جائے اور ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیا جئے اور اس کو
اپنے چہرہ پر اپلائی کریں تو یہ چہرہ کو صاف شفاف بنا دیتا ہے۔اور چہرہ
مکھر جاتا ہے ۔جس سے رنگت بھی صاف ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ مالٹے کو سوکھا
کر اس میں شہد ملا کر گولیاں بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ
مالٹے کو اس کی اصل شکل میں کھائیں تو زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
مالٹے کے چھلکوں کو زردہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے زردہ میں ایک
الگ سی خوشبو آتی ہے اور و ہ ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔جن کی جلد چکنی ہے وہ
بھی اس کے چھلکوں کا ماسک بنا کر لگا سکتے ہیں۔ذیابیطس کے مریض عام طور پر
پھلوں کا استعمال کم کرتے ہیں کیونکہ ان میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
لیکن مالٹے میں کم مٹھاس ہونے کی وجہ سے اس کو ذیابیطس کے مریض بھی استعمال
کر سکتے ہیں۔
|
|
قارئین! اب موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور مالٹے بھی آپ کا انتظار کر رہے تو
اس نعمت خداوندی کا استعمال کریں اور اپنی خوبصورتی میں اضافہ کے علاوہ کئی
بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں ۔ویسی تو مارکیٹ میں مالٹے کم قیمت پر دستیاب
ہیں لیکن اگر آپ کسی وجہ سے آپ ان کو خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتے تو پھر
کم از کم ایک مالٹا روزانہ ضرور کھائیں۔تاکہ آپ موذی امراض سے محفوظ رہ
سکیں۔
مالٹے کے فوائد:
٭ مالٹے کا جوس مسوڑوں سے خون آنے کو روکتا ہے۔
٭دانت نکالنے والے بچوں کو اس کا جوس پلایا جائے تو دانت نکالنے میں آسانی
ہوتی ہے۔
٭مالٹے کا جوس پینے سے عمر بڑھتی ہے۔
٭ مالٹے کا جوس چہرہ کی رنگت نکھارتا ہے۔
٭ روزانہ ایک مالٹا کھائیں اور صحت مند رہیں۔
٭مالٹا کھانے سے ہمارا نظام انہظام اچھا رہتا ہے۔
٭ مالٹا پھوک سمیت کھانے سے قبض نہیں ہوتی۔
٭مالٹا بھوک بڑھاتا ہے۔
٭ مالٹا کینسر جیسے موذی مرض سے بچا سکتا ہے۔
٭ مالٹا کھانے سے آپ زیادہ مدت تک جوان رہ سکتے ہیں۔
٭مالٹا چہرہ سے داغ دھبوں۔دانوں اور چھائیوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ جسم سے گرمی اور زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔
٭ مالٹا کھانے سے بدن چست ہو جاتا ہے۔
٭دل و دماغ کو راحت بخشتا ہے۔
٭ مالٹا موٹاپا کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
٭ مالٹے کے چھلکے کو دانتوں پر ملنے سے سفید کیا جا سکتا ہے۔
٭ مالٹا جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ مالٹا تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔
٭ مالٹا تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔
٭مالٹا کولیسٹرول کو نارمل رکھتا ہے۔
٭ مالٹا جسم کو نرم و ملا ئم رکھتا ہے اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔
٭مالٹے کا ستعمال بلڈ پریشر کے لئے بھی مفید ہے۔
٭ مالٹے کھانے سے بریسٹ کینسر کے خلاف قوت معدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔ |