اسلام کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ

مدا رس کے خلا ف بے بنیا د پرو پیگنڈا کیا جا رہاہے، مدا رس میں اسلا می نظر یا ت کی تعلیم دی جا تی ہے، جس طرح کیڈٹ کا لجز میں جغرا فیا ئی سرحدو ں کی حفا ظت کی تعلیم تربیت دی جا تی ہے اسی طرح مدارس دینیہ میں اسلام کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ تیار کیے جاتے ہیں، دو نو ں اداروں کا مقصد ایک ہی ہے ، دو نو ں اسلام اورپا کستا ن کے محا فظ ہیں ،ان خیالات کا اظہارچیئرمین عمر بن خطاب ایجوکیشن سسٹم ،صاحبزادہ پروفیسر معاویہ اعظم نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ صدیق ؓومعاویہؓ سیمینار اور فضلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کی عز ت مدا رس دینیہ اور ان کے فضلاء کی وجہ سے ہے کہ پو ری دنیا سے مسلمان دینی تعلیم کے حصول کے لیے پا کستا نی مدارس کا رخ کرتے ہیں۔ فضلاء سے مخا طب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ حضرات کا کا م ابھی شرو ع ہوا ہے،آ پ نے دین کے مختلف شعبو ں میں خدمات سر انجام دینی ہیں آپ کو جو شعبہ میسر آئے اس میں خدمات سر انجام دینا شروع کر دیں،اپنے علم کی قد ر سیکھے، علوم نبو ت حصو ل کے لیے سفر کیا جا تا ہے۔ہما را مقصد حق کو زند ہ کرنا اور با طل کو مٹا نا ہے یہ ہی انبیا ء کی زند گیو ں کا پیغا م بھی ہے ۔صا حبزادہ پرو فیسر معا ویہ اعظم صا حب نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مدا رس دینیہ میں علوم کو ان کی رو ح کے مطا بق سیکھااور سیکھایا جاتا ہے،علوم دینیہ کے طالب علم کو نبی کریم ﷺ سے سینہ بہ سینہ انوا رات کا حصہ حا صل ہوتا چلا آرہاہے ،مدا رس کے خلا ف بے بنیا د پرو پیگنڈا بند کیا جائے، مدا رس میں اسلا می نظر یا ت کی تعلیم دی جا تی ہے، اصل علم وحی کا علم ہے لیکن فنون کا علم بھی ضروری ہے۔

سیمینار سے تحریک نوجوانان پاکستان کے صدر عبداﷲ گل، سابقMPA کے پی خلیفہ عبدالقیوم ،ترجمان وفاق المدارس العربیہ مولانا عبدالقدوس محمدی،ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان صفدر صدیقی، شاہین طلبہ عمیراقبال ،عبدالجلیل اعوان اور مولانا حمید الرحمان نے خطاب کیا۔MSOکے زیر اہتمام منعقدفضلاء کنونشن سے تحریک نوجوانان پاکستان کے صدرعبد اﷲ گل نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ علما ء کا کردار ہمارے معا شرے میں بہت جاندار ہے، ایک سا زش کے تحت ہما رے درمیا ن تفریق ڈا لی جا رہی ہے۔قا ئد اعظم نے ملک اسلامی جمہو ریت کے لیے حا صل کیا تھا،قا ئد اعظم نے اسلامی وژن اور نظر یہ دیاتھا،ہم نے اﷲ سے کیا ہوا وعدہ تو ڑ ڈالا۔ترجمان وفاق المدارس العربیہ و مذہبی سکالر مولانا عبدالقدوس محمدی نے کہا کہ نوجوان فضلاء مستقبل میں آنے والے تمام چیلنجز کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں ،محنت اور سنجیدگی کو اپنا شعار بنائیں ۔سابق ناظم اعلیٰ و مرکزی شوریٰ چو ہد ری عمیر اقبا ل صا حب گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں مدرسہ نے اسلا می تہذیب کی بقا کی جنگ لڑی ہے اور مدرسہ اسلامی تہذیب کا مظہر و محافظ ہے۔دنیا میں جہا ں مدرسہ نہیں وہا ں اسلا می تہذیب بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی نظام کے لیے منظم ہونا ہو گا، ہمیں اپنی منز ل اسلا م اورنظام خلافت راشدہ کو بنا نا ہو گاپھر تمام مذہبی اور لسا نی فرقہ واریت کا خاتمہ ہو جا ئے گا۔MSO نے امت مسلمہ کے ہر ایشو پہ بھر پور آ واز اٹھا ئی ہے۔

سابق ناظم اعلیٰ و مرکزی شوریٰ چو ہد ری عمیر اقبا ل صا حب گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ MSO طلبہ کو اکا بر کے قیمتی اثا ثے کی طرف لے کر جانا چاہتی ہے، جو اسلا م کے کے لیے گرا ں قدر خدما ت ادا کر چکے ہیں۔ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں مدرسہ نے اسلا می تہذیب کی بقا کی جنگ لڑی ہے۔سا مرا جی طا قتیں مدرسہ کے اثرا ت کو ختم کرنے کے لیے کو ششیں جا ری رکھے ہو ئے ہیں ،سا مرا ج کو تکلیف مدا رس سے نکلنے والے فیض اور شخصیات سے ہے،اور مدا رس کے ۱۴۰۰ ء ؁ سا لہ ربط اور تعلق سے تکلیف ہے۔مدرسہ کے طلبہ نے ہی طاغوت کا علمی محا سبہ کیا اور عملی میدان میں مقا بلہ کیا ۔ ہما رے اکا بر تحریکی اور انقلابی تھے اور آج ہم سے ان کی سو چ سلب کر لی گئی ہے۔پیرطریقت ،رہبر شریعت خلیفہ عبدالقیوم دامت براکاتھم نے فضلاء اور شرکاء سیمینار سے تفصیلا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ اورعلمی میدان میں محنت ہی کے ذریعے سے سے نوجوان موجودہ دورکے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔

فضلاء سیمینار کے کامیاب انعقاد پر جہاں MSO اسلام آباد کے کارکنان اور عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں وہاں قابل ستائش وہ فضلاء بھی ہیں جنہوں نے اپنے تعلیمی سفر کو کامیابی کے ساتھ طے کرتے ہوئے اپنے والدین اور اساتذہ کی راحت کا سامان کیا۔ایم ایس او نے یہ عظیم الشان سیمینار ان ہی خوش نصیبوں کے اعزاز میں منعقد کیا اورفضلاء کو اکابرین امت سے مستقبل میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے اور ان کے حل کے لیے راہنما ئی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ فضلاء کو بھی MSO کی جانب سے قیمتی تحائف سے نوازا گیا۔
 
Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 275769 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More