گلاب کے پھولوں سے نہایت حسین تصورات وابستہ ہیں‘ انہیں
ہمیشہ حسن اور خوبصورتی سے منسلک کیا جاتا رہا ہے ۔اس کم قیمت لیکن بڑی
خوبیوں والے پھول کا عرق بھی بیش بہا خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ گلاب چہرے
اور جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے بے حد مفید ہے۔ یہ نہ صرف چہرے کی دلکشی
میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے صحت مند بھی بناتا ہے۔
|
|
صبح اُٹھنے کے بعد بسا اوقات آنکھیں سوجی ہوئی محسوس ہوتی ہیں ‘ اس کی
وجوہات میں جسم میں پانی کی کمی‘ ذہنی دباؤ یا بادی غذا کا استعمال ہوسکتا
ہے۔ صبح اٹھ کہ اگر آنکھیں سوجی ہوئی لگیں تو روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب
میں بھگو کر آنکھوں پر رکھیں ۔ اس عمل سے آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ بھی
ہوتا ہے۔
روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد میں موجود گرد
اور میل کچیل صاف ہوجاتا ہے ‘یہ ایک بہترین جراثیم کش بھی ہے جس کا استعمال
چہرے کو نرم و ملائم کرتا ہے ‘ اسے صاف اور چمکدار بناتا ہے۔
عرق گلاب فیس پیک بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیسن کو عرق گلاب
میں گھول کر چہرے پر لگائیں‘ خشک ہونے پر دھولیں۔ یہ فیس پیک چکنی جلد
والوں کیلئے مفید ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملاکر
چہرے پر لگائیں۔ اس سے میل کچیل صاف ہو جاتا ہے‘چہرے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے
اور چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے۔ اگر جلد خشک ہے تو عرق گلاب میں ایلوویرا کا
جیل ملاکر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
خشک جلد والوں کی جلد کو نم رکھنے کیلئے عرق گلاب بہترین ہے ‘ یہ جلد کی
کھچاﺅٹ د ُور کرتا ہے۔ جبکہ چکنی جلد والوں کے چہرے پر عرق گلاب کے استعمال
زائد چکناہٹ اور تیل ختم ہوجاتا ہے۔ جلد کی نمی کو بحال رکھنے کیلئے وقفے
وقفے سے عرق گلاب کا اسپرے کرنے سے خشک جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔
عرق گلاب کو بطور ٹونر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔عرق گلاب میں مساوی مقدار
میں دودھ ملائیں ‘ اسے روئی سے ہاتھ اور چہرے پر لگائیں‘ اس عمل سے جلد کی
رنگت یکساں رہتی ہے‘ جلد پر سے جھلسنے کے نشان اور سیاہ دھبے دُور ہوجاتے
ہیں۔
|
|
چہرے کے دھبے اور جھریاں مٹانے کیلئے دہی‘ میں کھیرا‘پسی ہوئی صندل کی لکڑی
اورعرق گلاب ملاکر بطور ماسک لگائیں۔ اس سے دھبوں اور جھریوں کے علاوہ کیل
مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
شیمپو کرنے کے بعد اکثر بال خشک ہوجاتے ہیں۔ اگر بال دھونے کے بعد بالوں کی
جڑوں پر عرق گلاب لگا لیا جائے تو بال خشک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔عرق گلاب
ایک بہترین کنڈیشنر کا کام کرتا ہے‘اس کے علاوہ یہ سر پر خشکی پیدا کرنے
والے جرثوموں کو بھی ختم کرتا ہے۔
عرق گلاب کو فیس واش میں ملا کر لگانے سے فیس واش کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔
اس میں میں موجود وٹامن بی تھری‘ سی‘ ڈی اور ای چہرے کی شادابی برقرار
رکھتے ہیں۔ |