پاکستان میں محبت کی شادی کی چند منفرد داستانیں

پاکستان میں محبت کی شادیوں کا رجحان بڑوں کی جانب سے طے شدہ شادیوں کے مقابلے میں کافی کم ہے٬ اور ایسی شادیوں کو نہ صرف ناکام سمجھا جاتا ہے بلکہ ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ اسے ناپسند بھی کرتا ہے- ان سب کے باوجود پاکستان میں کچھ ایسی محبت کی شادیاں بھی سرانجام پائی ہیں جو کہ نہ صرف میڈیا میں مشہور ہوئیں بلکہ ان سے یہ بھی ثابت ہوا محبت میں کسی چیز کی قید نہیں ہے٬ کیسے؟ یہ آپ خود ہی ملاحظہ فرمائیں:
 

دوسری جنگِ عظیم کے ایک سپاہی کی کہانی
دوسری جنگِ عظیم کے زمانے میں 20 سالہ مظفر خان کو ایک سپاہی کی حیثیت سے برما بھیجا گیا- وہاں انہیں ایک لڑکی سے محبت ہوگئی اور انہوں نے اس سے شادی کرلی- اس لڑکی نے مظفر خان کے لیے اپنے ملک کو چھوڑا اور ہمیشہ کے لیے چکوال کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں آ کر بس گئی- آج مظفر خان 92 سال کے اور ان کی اہلیہ 84 برس کی ہوچکی ہیں اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-

image


قوتِ سماعت سے محروم پاکستانی لڑکا اور اطالوی لڑکی
22 سالہ پاکستانی نوجوان مدثر کی دوستی اٹلی کی رہائشی 23 سالہ ماریہ سے انٹرنیٹ پر ہوئی جو کہ رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی- یہ دونوں نوجوان قوتِ سماعت کی نعمت سے محروم ہیں- سچی محبت کو پانے کی خاطر ماریہ اٹلی سے پاکستان آ گئیں اور یہاں یہ دونوں نوجوان شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

image


پستہ قد لڑکے کی دراز قد کی لڑکی سے شادی
آزاد کشمیر کے شہر میر پور کے سردار عارف کا قد 2 فٹ 5 انچ تھا لیکن وہ خوش قسمتی سے اپنا ایسا سچا پیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جس میں لڑکی کا قد 5 فٹ 4 انچ تھا- شادی کے وقت سردار عارف کی عمر 35 سال جبکہ ان کی اہلیہ شمائلہ کی عمر 25 سال تھی- یہ دونوں ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے-

image


بھارتی لیڈی ڈاکٹر کو سچا پیار پاکستان لے آیا
بےشک محبت پاک بھارت ٹاکرے سے کہیں بڑھ کر ہے اور اس کا واضح ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ ایک بھارتی خاتون ڈاکٹر پاکستان کے صوبہ پنجاب علاقے لیہ میں رہائش پذیر اپنے محبوب ملنے چلی آئیں- 26 سالہ ڈاکٹر پراتیما کو 32 سالہ محمد منشا سے محبت ہوگئی- بھارتی ڈاکٹر نے پہلے اسلام قبول کیا اور پھر یہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے- خاتون کا نیا نام مریم بی بی ہے-

image


فیس بک نے دو دل ملائے
حافظہ آباد سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ پاکستانی نوجوان نعمان اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم 21 سالہ زہرہ کے دل ملانے کا سہرہ فیس بک کے سر ہے- ان دونوں نوجوانوں کی ملاقات سماجی روابط کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر ہوئی- زہرہ نے محبت کی خاطر اپنے وطن کو چھوڑا اور پاکستان چلی آئیں اور شادی کر کے یہیں بس گئیں-

image

امریکی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی محبت
امریکہ میں مقیم لڑکی کی خیبر پختونخواہ میں موجود پاکستانی نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو کہ بعد میں محبت کا روپ دھار گئی- لاس ویگاس کی Armaeno Shario Anjli نے 25 سالہ تاثیر اﷲ جو کہ دور دراز کے پہاڑی گاؤں Lilonai کے رہائشی تھے سے شادی کی- Armaeno کا تعلق لاس ویگاس کے پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور شادی سے قبل انہوں نے مذہبِ اسلام قبول کیا- Armaeno کا کہنا ہے کہ تاثیر اﷲ سے شادی کرنا اور اسلام قبول کرنا ان کی زندگی سب سے یادگار لمحات ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Every love story has fairy tale moments and demands courage for a happy ending. In Pakistan, where love marriage is still a taboo and conservative minds do not welcome love marriage, there are few who dared to love and end up marrying too. This article highlights such real life love stories that are just amazing.