چپیڑ زور دار چپیڑ

ایک آدمی کو سیب بے حد پسند تھا۔ اس نے اپنے باغیچے میں چند بیج لگانے کے لئے حاصل کئے اور انکو لگا دیا۔ پانی، کھاد اور گوڈی سب کچھ بھی ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ پودے سے درخت بن گیا اور اس پر کینو لگنے لگے۔ جب بالکل چھوٹے چھوٹے کینو اس درخت پر نمودار ہونا شروع ہوئے تو اسکے دوست نے کہا تم نے تو سیب لگائے تھے اس نے جواب دیا کہ ہاں سیبوں کو ہی سینچا ہے مگر نہ جانے یہ کینو کہاں سے آگئے حاسدین نے کچھ بدل دیا ہے۔

دوست نے کہا تم نے بیج ہی کینو کے لگائے اسی لئے کینو ملے۔ مگر وہ شخص نہ مانا اور دن رات اس درخت پر سیب لگنے کی دعا کرتا رہا مگر بیج سیب کے نہ تھے سو سیب کبھی نکلے بھی نہ اور وہ بے چارا ساری زندگی ان حاسدین کو کوستا رہا جنکی وجہ سے اسکے سیب کینو میں تبدیل ہو گئے۔

انگریزی میں ایک لفظ ہے Karma جو کہ لفظ کرم سے نکلا ہے ۔ کرم معنی کام کہ جو کام آپ کرتے ہیں وہ آپ تک واپس لوٹ کر دنیا گھوم کر آجاتے ہیں۔

انسان اگر جائزہ لے تو دنیا کو کھیتی کہا جاتا ہے کہ جو بیج بویا جاتا ہے وہی انسان تک واپس آجاتا ہے۔
 
مثال کے طور پر آپ کسی شادی کی تقریب میں گئے اور آپ نے وہاں ڈش کا چمچ کسی اور کے ہاتھ نہ آںے دیا پہلے اپنی پلیٹ میں بوٹیوں کا پہاڑ کھڑا کیا پھر اپنے بچوں کی پلیٹ میں پہاڑ کھڑا کیا پھر اپنے بہن بھائی کی پلییٹ میں ایک پہاڑی بنا دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر جب سوئٹ ڈش کی باری آئی تو آپ کے ساتھ کسی اور نے ہی ایسا کر دیا۔

مجھے اپنی وہ آنٹی بے حد معصوم لگتی ہیں جو اپنی بہو کی چوکیداری اسلئے کرتی ہیں کہ وہ انکی کسی بھاوج دیورانی یا کزن سے بہت ذیادہ باتِں نہ کرے۔ جبکہ اس بہو کی عادت نہیں ہے کہ وہ ساس کی برائیاں موقع ملنے پر بھی کسی سے کرے۔ لیکن ساس کو اپنے گزشتہ اعمال کی وجہ سے ٹینشن رہتی ہے۔ کہ کہیں تاریخ اپنے آپکو دوہرا نہ دے۔

مجھے جب ان لوگوں سے اولاد بدتمیزی کرتی نظر آتی ہے کہ جنھوں نے ساری زندگی اپنے ساس سے بگاڑے رکھی میں انکو کاؤنسلنگ کے لئے لفظ تک بھی نہیں کہہ پاتی۔

یہ دنیا گول ہے اور یہ واقعی گول ہے یہ آپکو بہت جلد یہ ثابت بھی کردیتی ہے آپ جب کسی کو ایک چپیڑ لگاتے ہیں تو بہت جلد زوردار چپیڑ آپ تک واپس بھی آجاتی ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ چپیڑ اسی کے ہاتھ سے واپس آئے کسی دوسرے تیسرے کے ہاتھ سے بھی واپس آسکتی ہے۔

اکثر ہمیں لگتا ہے کہ حادثہ ہوتے ہوتے میں بچ گیا۔ بال بال بچ گیا۔ مگر اللہ نے آپکی کسی نیکی کو آپکے لئے نجات کا ذریعہ بنایا ہوتا ہے۔ کبھی جانے انجانے میں کسی کو چاہے کتنا ہی چھوٹا سا فیور کیوں نہ دیا ہو وہ اچھا کرنا آپکو بچا جاتا ہے۔

آپ کسی کے لئے گلاب بچھائیں کسی کی راہوں میں تو وہ گلاب آپ تک لوٹ کر آتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ اسی شکل میں آئیں کہ بس آُ پ جانتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کبھی بھی کہیں سے بھی آسکتے ہیں۔
مجھے بہت سے لوگ جب اپنی کہانی سناتے ہیں تو مجھے پہلا خیال یہی آتا ہے کہ اس جگہ پر انھوں نے یہ غلطی کی ہے اگرچہ انسان اپنی غلطی نہیں بتا رہا ہوتا کہانی کے موڑ انسان کی غلطی بتائے دیتے ہیں۔

اب تو سائنس تک نے بھی ثابت کردیا ہے کہ انسان جو بولتا ہے جو کرتا ہے اس سے لہریں بنتی ہیں یہ لہریں نظر نہیں آتیں مگر یہ خلا میں اپنا وجود رکھتی ہیں۔ وقت گزرتا ہے تو یہ لہریں آپ کے پاس واپس آجاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جگہ اور لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بدل گئے ہوتے ہیں مگر وہ تاثیر اور لہریں وہی ہوتی ہیں۔
سو یاد رکھئے کہ کینو کہ بیج بو کر آُ پ سیب کبھی نہیں اگا سکتے۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 273171 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More