پاکستانی شادیوں میں پائے جانے والے چند دلچسپ افراد

پاکستانی شادیاں رنگا رنگ٬ شاندار اور انتہائی پُرلطف ہوتی ہیں- ان شادیوں میں آپ کی ملاقات متعدد اقسام کے لوگوں سے ہوتی ہے٬ جیسے کہ کچھ خواتین کی آمد کا مقصد اپنی مطلوبہ “ خصوصیات “ کی حامل بہو تلاش کرنا ہوتا ہے یا پھر کچھ لوگوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف کھانا کھانے آئے ہیں- اس کے علاوہ کہیں آپ کو نوجوان لڑکیوں کا ایسا گروپ دکھائی دیتا ہے جو اپنے نئے لباس کو ایک دوسرے کے سامنے بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہوتی ہیں- غرض یہ کہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف لوگوں کے مختلف مقاصد ہوتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ کو لوگوں کی چند ایسی ہی دلچسپ اقسام کے بارے میں بتائیں گے جو ہر پاکستانی شادی میں آپ کو ضرور دکھائی دیں گی-


دلہن سے بھی زیادہ تیار ہونے والی لڑکی
اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ شادی کی تقریب میں آپ کو صرف ایک دلہن دکھائی دے گی تو جناب یہ آپ کی غلط فہمی ہے- ہر پاکستانی شادی میں ایک لڑکی ضرور آپ کو ایسی دکھائی دے گی جو دلہن تو نہیں ہوتی لیکن اس کی مانند تیار ضرور ہوتی ہے- عموماً اس طرح کی تیاری دولہا اور دلہن کے بہنوں یا پھر قریبی دوستوں نے کر رکھی ہوتی ہے-

image


رشتہ تلاش کرنے والی خواتین (ٹائپ اے)
شادی میں چند “ ہونہار “ بیٹوں کی مائیں ایسی حسین و جمیل٬ تعلیم یافتہ “ بہو “ تلاش کرتے ہوئے دکھائی ہیں جو کہ اپنی باقی زندگی “ گول روٹی “ بناتے ہوئے گزارنے کے لیے تیار ہو- ان خواتین کی شادی میں شرکت کا بنیادی مقصد ہی اپنا شکار آسانی سے تلاش کرنا ہوتا ہے-

image


رشتہ تلاش کرنے والی خواتین (ٹائپ بی)
یہ بیٹیوں کی مائیں ہوتی ہیں جو اپنے لیے “foreign return” داماد تلاش کر رہی ہوتی ہیں اور ساتھ ہی لڑکے کے خرچ پر ہی امریکہ میں قیام کرنے کے خواب بھی دیکھ رہی ہوتی ہیں- یقیناً پاکستانی شادی ایسے لوگوں کی ملاقات کے لیے ایک بہترین موقع ہوتی ہے-

image


“کھانا کُھل گیا“
یہ لوگ بریانی اور قورمہ کے شیدائی ہوتے ہیں اور شادی کی تقریب میں “ کھانے کا آغاز “ ان کے لیے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے- یہ لوگ آغاز سے اختتام تک کھانے کی ٹیبل کے اردگرد ہی دکھائی دیتے ہیں-

image


“ہمیں کیوں نہیں بلایا“
ہر پاکستانی شادی کی تقریب میں چند رشتے دار ایسے ضرور دکھائی دیتے ہیں جنہیں اسٹیج پر آنے کی دعوت نہ دی جائے تو غصے میں آجاتے ہیں اور اس کا اظہار موقع پر ہی میزبان کے سامنے کرنے سے بھی باز نہیں آتے- ان کے نزدیک اسٹیج پر دولہا دلہن کے ساتھ تصویر بنوانا انتہائی ضروری ہوتا ہے-

image


کھانا کھاتے ہوئے تصاویر لینے والا فوٹوگرافر
وہ انتہائی عجیب و غریب لمحہ ہوتا ہے جب آپ شادی کی تقریب میں کھانا کھا رہے ہوتے ہیں اور فوٹوگرافر آپ کی تصاویر کھینچنا شروع کردیتا یا پھر مووی بنانے والے سر پر پہنچ جاتے ہیں- ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس بات کے ثبوت اکھٹے کر رہے ہوں کہ “ آپ نے بھی کھانا کھایا تھا“-

image


سیلفی کے شوقین افراد
ہر شادی کی تقریب میں کچھ نوجوان لڑکے یا پھر لڑکیاں مختلف جگہوں پر “ سیلفی “ بناتے ہوئے ضرور دکھائی دیتے ہیں- کبھی دوستوں کے ساتھ سیلفی٬ کبھی دولہا یا دلہن کے ساتھ سیلفی نہیں تو داخلی راستے پر موجود گلدان کے ساتھ سیلفی- ایسا لگتا ہے ان لوگوں نے شادی میں شرکت ہی صرف اچھی سیلفی بنانے کے لیے کی ہے-

image

ڈانس کے شوقین
ہر خاندان میں ڈانس کے شوقین افراد ضرور موجود ہوتے ہیں اور پوری شادی میں مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہتے ہیں- یہ ہر گانے پر ڈانس کرنے کا فن جانتے ہیں٬ اب یہ علیحدہ بات ہے کہ ان کی پرفارمنس مضحکہ خیز ہوتی ہے یا پھر داد دیے جانے کے قابل-
image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani weddings are happening, colorful, entertaining, and truly spectacular. You witness a variety of people – those who come for food, those ladies who want to check out the prospective Bahu, the bunch of girl gang who wants to show off their new designer wear, or boys who want to impress girls…. different people have different ambitions to attend a wedding. A big fat Pakistani wedding comprises of so many interesting factors, some of them are listed here: