حج ایک اہم عبادت اور مسلم ممالک کے اتحاد کا اہم ذریعہ
(Muneer Ahmad khan, RYkhan)
|
ارکان اسلام میں حج ایک اہم عبادت ہے حج ہر
سال نو ذی الحج کو بیت اللہ خانہ کعبہ میں ادا کیا جاتاہے اور اس میں پوری
دنیا کے مسلمان اکھٹے ہوکر حج ادا کرتے ہیں اور ایک ہی لباس میں جب لبیک
الھم لبیک کی صدا گونجتی ہے تو پتہ نہیں لگتا کہ کون پاکستانی ہے کون
ایرانی و عراقی اور یہ عبادت مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کی مثال بھی ہے اور
یہ دنیا کا بہت بڑا اجتماع ہوتا ہے اور غیر مسلموں پر دھاک بیٹھانے کا
بہترین ذریعہ اور دنیا کے دیگر مزاہب اس عبادت کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں
کہ مسلمانوں کا اتنا بڑا اجتماع اور اتنا بڑا اتحاد اور حج اجتماعی عبادت
کی بہترین مثال ہے اسلام کی تمام عبادات اتفاق و اتحاد پیدا کرنے ذریعہ ہیں
باجماعت نماز ہو یا نماز جمعہ عیدین کی نماز یں ہو یا حج کی عبادت سب
مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد کا ذریعہ ہیں روزانہ کی باجماعت نماز کا مقصد
بستی کے لوگ ایک. دوسرے کے دکھ درد اور خوشی سے آگاہ ہوتے رہیں جمعہ کی
نماز بہت سے محلوں اور بستیوں کا اجتماع جس میں بہت سے لوگوں کے حالات سے
آگاہی ہوتی ہے اور عیدین کی نماز بہت سے موضعوں کا اجتماع ہوتا جس سے دوسرے
علاقے کے لوگوں کے حالات سے آگاہی ہوتی ہے اور حج ایک ایسا اجتماع ہے جس
میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے حالات سے آگاہی ہوتی ہے اور سال میں ایک دفعہ
پوری دنیا کے مسلمان مل بیٹھتے ہیں اور بھای چارہ کی یہ ایک بہترین مثال ہے
اور حج کے موقعہ پر سب اللہ کے گھر میں ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اور ان
کے درمیان کوی فرق نہیں ہوتا اور سب ایک ہوتے ہیں اور سب ایک نبی کے کلمہ
گو ہوتے ہیں سب اجتماعی قربانی کرتے ہیں سب ایک امام کے پیچھے کھڑے ہوکر
نماز پڑھتے ہیں اور پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کو پورا
کر رہے ہوتے ہیں کہ کسی عربی کو جسی عجمی پر کسی گورے کو کسی کالے پر کوی
فوقیت نہیں سب ایک لباس پہن کر حج کے ارکان ادا کر رہے ہوتے ہیں سبحان اللہ
اللہ پاک تمام مسلمانوں کو اہنے گھر کی زیارت نصیب کرے اور تمام مسلمانوں
کو حج بیت اللہ ادا کرنے کی توفیق دے آمین - |
|