ہمارا وطن ہماری جنت
(Muneer Ahmad khan, RYkhan)
|
ہمارا وطن ہمارے لیے جنت سے کم نہیں ہے
ہمارا وطن ہمارے لیے سب کچھ کرتا ہے ہمارا وطن ہمارے لیے مفت تعلیم کا
بندوبست کرتا ہے ہمارے لیے صحت کی سہولتوں کا بندوبست کرتا ہے ہمارا وطن
ہماری جان و مال کا تحفظ کرتا ہے ہمارا وطن ہمیں انصاف مہیا کر تا ہے ہمارا
وطن ہمیں ترقی کے مواقع دیتا ہے ہمارا وطن ہمیں بیرونی جارحیت سے بچاتا ہے
ہمارا وطن ہمیں وہ سب کچھ دیتا ہے جو ہماری ضرورت ہے ہمارا وطن ہمارا ہر
طرح سے خیال رکھتا ہے ہمارے خوابوں کی تعبیر کرتا ہے ہمارا وطن ہمیں متحد
رکھتا ہے ہمارا وطن ہمیں مزہبی آزادی دیتا ہے اس لیے تو ہم کہتے ہیں کہ
ہمارا وطن ہماری جنت ہے اور جب وطن ہمیں سب کچھ دیتا ہے تو ہم بھی اقرار
کرتے ہیں کہ ہمارا وطن ہماری جان شان آن اور پہچان ہے ہمارا وطن ہماری جبت
جب ہمیں پکارے گی تو ہم اپنا تن من دھن سب کچھ اپنے وطن پر قر بان کر دیں
گے اور اپنے وطن پر آنچ نہیں دیں گے جس نے ہمارے وطن ہماری جنت کو میلی
آنکھ سے دیکھا ہم انکی آنکھیں نکا ل دیں گے جس طرح جنت کافی محنت کے بعد
ملتی ہے اس طرح ہمارا وطن بھی کافی قربانیوں کے بعد ملا ہے اب ہم سب نے
اسکو آگے لے جانا یے جو جس کے ذمے جو کام ہے وہ ایمانداری سے سر انجام دے
سیاستدان آپس مین لڑنے کی بجاے اپنے وطن کی تعمیر پر توجہ دیں اور اپنے وطن
کو امن وامان کا گہوارہ بنادین اور اپنے وطن کو تر قی یافتہ ممالک کی صف
میں شامل کریں اور آپس میں بھای چارہ کا مظاہرہ کریں اور اپنے وطن اپنی جنت
سے دل وجان سے پیار کر یں پاکستان زندہ باد |
|