حسن سلوک

برائی کا جواب بھلائی سے دینا حسن سلوک ہے سرود و سرور سے نعت خوانی کرنا نبی آخری الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا ایک خوبصورت انداز ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اصل انداز آپ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا ہے حسن سلوک بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر اوصاف حمیدہ کی طرح ایک خاص وصف ہے کہ آپ کی ذات مبارک حسن اخلاق کا بہترین نمونہ ہے
آپ کے حسن سلوک اور حسن اخلاق کی بدولت ہی اسلام چہار دانگ عالم میں اشاعت پذیر ہوا-

اور آج بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل کے ذریعے آپ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرنے والوں کی بدولت اسلام تمام دنیا میں فروغ کا باعث ہے اپنا جائزہ لیں کہ آپ میں حسن اخلاق کا یہ وصف حسن سلوک کس درجہ موجود ہے کیا آپ برائی کو برائی سے ختم کرنا چاہتے ہیں یا دوسرے کی برائی کو اپنی اچھائی سے ختم کر کے برائی کے پھیلاؤ کو روکنے اور بھلائی کی اشاعت پر کاربند ہیں، سوچیے گا ضرور-
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 492310 views Pakistani Muslim
.. View More