میں اپنے استاد صاحب کے پاس گیا
سوال کیا ، استاد مرتگم !
ہمارے ملک میں تعلیم کے فقدان کی وجہ کیا ہے ؟
ہمارا شمار دنیا کی کم پڑھی لکھی اقوام میں کیوں ہوتا ہے ؟
ہمارے ملک میں گورنمنٹ سکولوں کی بدتر حالت کی وجہ کیا ہے ؟
ہمارے ملک کی پچاس فیصدعوام بنیادی تعلیم سے محروم کیوں رہ جاتی ہے ؟
استاد مرتوم دو لمحے کیلئے خاموش رہے ۔
پھر بولے ، بیٹا!
جہاں کے حکمرانوں کی توجہ تعلیم کے فروغ کی بجائے سٹرکیں اور آف شور
کمپنیاں بنانے پر ہو تو وہاں تعلیم کا یہی حال ہوتا ہے ۔
|