دوستوں بات بس اتنی سی ہے کہ محبت کرنے کے
لیے کسی تربیت یا تعلیمی سند کی ضرورت نهیں ہوتی.
ہاں مگر یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ تعلیم ؤ تربیت سے ہی انسان میں شعور ؤ
آگاھی پیدا ہوتی ہے، اچھے برے کی تمیز اور پہچان پیدا ہوتی ہے جو اس کو
باقی مخلوق سے افضل بناتی ہے، ورنہ گھر بنانے اور بچے پالنے میں تو جانور
بھی انسان کے ہمعصر ہیں.
ایسی ہی ایک والہانہ محبت کا اظہار هم سب ںے ١٢ ربی الاول کو عوام کے سمندر
کی صورت میں پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی سڑکوں پردیکھا ہی تھا.
کئی قسم کے ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جن کو با آسانی جہالت سے تشبیہ دی
جا سکتی ہے......
ایک جگہہ دیکھا کہ ایک ٹرک پر بڑے بڑے اسپیکر لگے ہوے تھے جن پر تیز آواز
میں انڈین گانے کے میوزک کی طرز پر نعت لگی ہوی تهی اؤر ایک تقریباً ٧٠ سال
کے بڑے میاں باقائدہ رقص کر رہے تھے، ان کی اس حالت کو دیکھ کر تؤ میں ںے
بس اپنا سر پیٹنے پر ہی گزرہ کیا.....
کچھ نوجوانوں کو دیکھا جو اپنے ماتھے پر یآ محمد کے نام کی پٹتی لگاے موٹر
سایکل پر جا رہے تھے ان ہی میں سے ایک ںے اپنے منھ سے گٹکا تھوکتے ہوے ایک
نعرا لگایا "سرکار کی أمد مرحبا" اؤر پھر وہ سب موٹر سایکل دوڑاتے ہوے غائب
ہو گے......
کچھ اؤر لوگوں کو دیکھا جو اپنے ہاتھوں میں ہرے جھنڈے اٹھاے سڑکوں پر ادھر
ادھر بھاگ رہے تھے، کسی کو بھی اپنی اصل سمپت کا پتہ نہیی تھا، یہ عجیب ؤ
غریب مناظر دیکھ کر میں ںے بھی اپنے گھر کی راہ لی...... جیسے ہی میں اپنی
گلی میں داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ہمارے پڑوسی ںے جو اپنا گھر ہرے اؤر
سفید بلب سے سجا رکھا تھا اب اس کو روشن کرنے کے لیے بجلی کے تاروں پر کنڈا
ڈاال رہے تھے کہ اچانک مجھ کو دیکھتے ہی بولے.... بس بھائ کیا کریں بچوں کے
شوق کے لیے کرنا پڑتا ہے، اورهم تو یہ سب اپنے پیارے نبی کی محبت میں کرتے
ہیں..... میں ںے دل میں کہا... صدقے جاؤں ایسی محبت کے.
میرے بھایوں بات بس اتنی سی ہے کہ پیارے نبی سے محبت کا جو راستہ هم زمانے
کو دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اس راستے سے بلکل جدا ہے جو ہمارے نبی ںے
آج سے ١٤٠٠ سأل پہلے ہم کو دکھایا....
ہم ہمیشہ سچ بولیں.....
ہم اپنے والدین کا دل سے ادب ؤ احترام کریں.....
حقوق العباد کا خیال رکھیں......
اپنی زبان اوراپنی نظر کی حفاظت کریں.....
الله کے ہر شرعی احکام کی پابندی کریں.....
نبی کی ہر سننت کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کریں.....
تو یقینن ہم الله کی خشنودی حاصل کر سکتے ہیں.
یہ ہی ہے اصل محبت کا راستہ.
الله ہم سب کو نیک عمال کی توفیق دے..... امین
|