الوداع رمضان ہم انصاف نہ کرسکے

اور اس مرتبہ بھی رمضان ہم نے اپنی غفلت میں اور لاپرواہی میں گزار دیا حالانکہ ہمیں تو اتنا اچھا موقع ملا تھا کہ ہم اپنی بخشش کراتے اور خوب ثواب سمیٹتے مگر ہم تو اتنے لاپروا ہیں کہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کب عید کا چاند نظر آئے اور جلدی رمضان گزریں۔ ورنہ پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ باقائدہ اہتمام کیا جاتا تھا کہ رمضان میں تیاریاں ہوتی تھی تراویح اور قرآن شریف ختم کیا جاتا تھا ،سحری میں رونق ہوتی تھی اور اگر کوئی کسی وجہ سے روزہ نہیں رکھتا تھا تو اسکو رنج ہوتا تھا اور وہ پچھتاتا تھا اور احترام کے طور پر چھپ کر کھانے کا اہتمام کرتا تھا مگر آج ہم کس دور سے گزر رہے ہیں کہ نہ رمضان کی خوشی، نہ روزے کا احترام، نہ نماز کی پابندی، بلکہ اگر کہہ دو کسی کو کہ تو کہتا ہے یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے آپ ہمیں نہ تبلیغ کریں ۔۔۔۔۔۔کیا یہ اسلامی معاشرہ ہے ۔۔۔۔؟ کیا ہم واقعی مسلمان ہیں ۔۔۔۔؟ہم پر عذاب نہیں تو کیا رحمت آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

جب سے ہم اللہ کے احکامات سے غافل ہوئے ہیں تب سے ہم پر یہ آفات اور عذاب کا سلسلہ جاری ہے مگر ہم اپنے اللہ کو یاد نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔۔؟ہم ہر وہ گناہ کرتے ہیں جو پہلے کی قوموں نے کیے اور اللہ نے ان قوموں کو کبھی پتھر کے ذریعے، کبھی پانی کے ذریعے، اور کبھی پوری زمین کو ہی پلٹ دیا ۔۔۔اور ہم میں تو وہ سب برائیاں شامل ہیں جو پہلے کی قوموں میں تھی ۔۔۔۔۔اللہ کتنا نہایت مہربان ہے کہ ہم پر وہ عذاب نہیں آیا جو ان قوموں پر آیا ہمیں تو اللہ کبھی ذلزلے کے زریعے کبھی سیلاب کے ذریعے ہمیں اپنی طرف متوجہ ہونے کا موقع دے رہا ہے کہ آؤ میں ہی ہوں جو ان سب آفات سے نجات دے سکتا ہوں آؤ میری طرف۔۔۔ کسی صورت مجھ سے توبہ تو کرو، مجھ سے کلام تو کرو، مجھ سے گڑگڑاؤ تو سہی۔۔۔۔۔ مگر ہم کس طرح کے مسلمان ہیں کہ ہمارے حکمران عذاب کو آزمائش کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ہر طرح کے چیلینجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں اللہ۔۔۔۔ یہ کیسے حکمران ہیں ۔۔۔۔؟

ہمیں اللہ نے اتنا اچھا موقع دیا کہ پم گناہوں سے معافی مانگتے اور رمضان میں تو ہر رات یہ آواز آتی ہے کہ ہے کوئی جو مجھ سے معافی مانگے میں اسکو بخش دوں گا اور فرشتے یہ آواز پورے مہینے لگاتے رہتے ہیں مگر ہم تو وہ مسلمان ہیں کہ امریکہ میں ایک پادری نے قرآن پاک کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا اور ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ہمارے حکمران کہتے کہ جو اس پادری کا سر قلم کرے گا یا زندہ یا مردہ لائے گا اسکو انعام تو ملے گا ہی اور انشااللہ آخرت میں بھی سرخرو ہوگا مگر ہمارے امریکن نواز حکمران نے صرف مذمت پر ہی اکتفا کیا ورنہ اگر کوئی ہمارے حکمران کو جوتا مارے تو اس پر جرمانہ اور جیل بھیج دیا جاتا ہے مگر جہاں اسلام اور قرآن کی بات آتی ہے تو ہماری جیسے روح نکل جاتی ہے یا اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائیں ۔۔۔ آمین
M.Adnan.Alam
News One Channel
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 55569 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More