میں حیران رہ گیا یہ ویلنٹائین ڈے کیا بلا ہے؟ بھائی ! میں نے دکاندار سے پوچھا :ارے ماسٹر صاحب ! ایک نوجوان لڑکا ایک نوجوان لڑکی سے آج کے دن محبت کااظہار کرتا ہے اس کو پھول پیش کرتا ہے تحفہ دیتا ہے اسی طرح ایک نوجوان لڑکی ایک نوجوان لڑکے کو تحفہ دیتی ہے پھول پیش کرتی ہے محبت کا اظہار کرتی ہے۔ اور آج کے دن پھول اور یہ تحفے کئی گنا مہنگے بکتے ہیں بس یوں سمجھ لیجیے صرف آج کے دن کی کمائی اتنی ہوتی ہے کہ مہینہ گزر جاتا ہے ۔دکاندار نے ہنستے ہنستے مجھے بتایا۔ |