سکولز کے سامنے گندا پانی طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا

مختلف دیہات میں بنایا جانے والا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہوتا جا رہا ہے مختلف دیہات میں آئے روز سیوریج سسٹم بندہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گاؤں کی گلیوں میں گندا بدبودار پانی کھڑا ہوجاتا ہے جو شہریوں کے لئے وبال جان بن جاتا ہے اورمختلف قسم کی موذی بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے۔

کسووال اور گردونواح کے دیہات میں صفائی اور سیوریج کی خرابی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے ۔ پہلے پہل تو متعلقہ اہلکاردیہات میں جاکر گندگی پھیلانے کے ذمہ دارن کا چالان وغیرہ کرتے تھے جس سے صفائی کی صورتِ حال نسبتاً بہتر رہتی تھی ۔ لیکن اب عرصہ دراز سے متعلقہ اہلکار نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے دیہات کی گلیاں گندگی کے ڈھیروں اورسیوریج کے گندے پانی سے لتی پتی نظر آتی ہیں اور خصوصاً بارش کے دنوں میں تو گاؤں کی گلیوں سے گزرنا مسئلہ بن جاتا ہے اور یہی گندگی کے ڈھیر بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں ۔

تحصیل چیچہ وطنی کے شہر کسووال کے نواحی گاؤں 4چودہ ایل میں سیوریج کی خرابی کے باعث گندا پانی گاؤں کے تمام بازارں میں پھیل گیا۔ یاد رہے کہ سیوریج ایک سال سے خراب ہے۔ جس کی وجہ سے بدبو اور تعفن سے گزرنے والوں کا جینا محال ہوچکا ہے ۔یاد رہے کہ اسی گاؤں میں رول ہیلتھ سنٹر ،شفا خانہ حوانات، ڈاک خانہ ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سکول بھی موجود ہیں۔

گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول بائی پاس کسووال سے گاؤں میں داخل ہوتے ہی واقع ہے ، سکول کی طالبات کی تعداد تقریباََ ایک ہزارسے زیادہ ہے۔گاؤں کی حدود کے شروع میں ہی موجود ہے لیکن سیوریج کا گندا پانی وہاں پر بھی پہنچ گیا جس کی وجہ سے طالبات کو پیدل گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جبکہ سکول سڑک کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بدبو اور تعفن سے طالبات بہت زیادہ پریشان ہے ۔

ایک طالبہ نے بات کرتے ہوئے کہا ہے سارا دن بدبو اور تعفن کی وجہ سے تو میرا سردرد ہی ہوتا رہتا ہے ،سکول میں پڑھائی کرنا مشکل ہوجاتی ہے۔طالبہ نے بتایا کہ اکثر طالبات آئے روز بیمار ہوجاتی ہیں اور جس کی وجہ سے سکول سے چھٹی کرنا مجبوری بن جاتی ہے جس سے ہماری پڑھائی پر گہرا اثر پڑھتا ہے۔

گرلز سکول کی ایک ٹیچر نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکول کے سامنے گندے پانی سے گزرتے ہوئے اکثرطالبات پھسل جاتی ہیں اور بعض موٹرسائیکل پر آنے والی طالبات اور ان کے گھر تو موٹر سائیکل پھسلنے سے زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ان کا کہناہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر صاحب نوٹس لیکر کم از کم سکول کے سامنے سے تو اس گندے پانی کے جوہڑوں کو ختم کروائیں۔تاکہ طالبات کو سکون اور سکھ کا سانس مل سکے۔

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گا ؤں میں داخل ہونے والی مین سٹرک پر واقع ہے، سکول کے طالب علموں کی تعداد تقریباََ دو سوکے قریب ہے ۔ اسی مین سڑک سے ہی گاؤں والے گزر تے ہیں جبکہ اس مین سڑک کو درجنوں دیہات کے مکین اپنی آمدرفت کے لئے استعمال کرتے ہیں یہاں سے گزر کر ہی لوگ رول ہیلتھ سنٹر ،شفا خانہ حوانات، اورڈاک خانہ میں پہنچ پاتے ہیں۔لیکن گاؤں میں داخل ہونے کے لیے آپ کو تالاب نما سڑکوں کو عبور کرنا ہو گا، گندے و بدبو دار پانی کا یہ سلسلہ گاؤں کی ہر گلی میں پھیلا ہوا ہے۔

اسی گاؤں کے رہائشی نوجوان وقاص احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں کے سیوریج کے گندے پانی کے کنویں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے گٹر بند ہوچکے ہیں ۔جس سے گٹروں سے پانی ابل ابل کر گاؤں کی گلیوں اور بازاروں میں جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے گاؤں والے مشکلات اور مسائل سے دو چار ہیں۔

گاؤں کے ہی رہائشی ،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سردار ریاض ڈوگر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کا سیوریج سسٹم خراب ہونے کے باعث ابھلتے گٹروں کا گندا پانی سکولز کے سامنے سڑکوں پر کھڑا ہو جاتا ہے۔دونوں سکولز کے سامنے گیٹ سے طلبہ و طالبات کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ارباب اختیار سے اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اہل دیہہ میں سے کسی نے بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کو کوئی تحریری درخواست نہیں دی ۔صرف مقامی سطح پر زبانی کلامی طور پر ہی سیوریج کو درست کرنے کا کہا گیا ہے ۔ابھی تک اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گے ۔

یونین کونسل کے چیئرمیں سردار رشید ڈوگر نے کہا کہ گزشتہ دنوں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ، ایم پی اے چودھری ارشد جٹ نے گاؤں کے رول ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا تو اس موقع پر اہل دیہہ نے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے سیوریج کی درستگی کا وعدہ کیا تاحال گٹروں اور گندے پانی کے کنویں کی صفائی نا ہوسکی۔

گا ؤں کے رہائشی رانا طاہر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار انتظامیہ کو نکاسی آب کی درستگی کے لئے کہا ہے مگرکسی نے بھی تاحال اس گندے پانی کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے،ہماری اعلی حکام سے درخواست ہے کہ سکولز کے سامنے گندے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر سکولز کے سامنے سڑک پر موجود گندے پانی سے نجا ت دلوائی جائے تاکہ طالب علموں کو آنے جانے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

اہلیان دیہہ چک نمبر 4 چودہ ایل نے چیئرمین ضلع ساہیوال اور کمشنر اور ڈپٹی کمشنر صاحب سے فوری طور پر گاؤں کے سیوریج سسٹم کی درستگی گندے پانی کے کنویں کی صفائی ، گلیوں میں کھڑے گندے پانی کے خاتمے کے لئے یونین کونسل کے چیئرمین،کونسلرزاور سیکرٹریز کی ذمہ داریاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal
About the Author: Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal Read More Articles by Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal: 496 Articles with 578319 views Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal
Press Reporter at Columnist at Kassowal
Attended Government High School Kassowal
Lives in Kassowal, Punja
.. View More