گزشتہ کچھ سالوں سے بہت سے نامی گرامی پاکستانی
سیاستدانوں کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی خبریں ٹی وی کی زینت بن رہی
ہیں- بہت سی مشہور شخصیات خصوصاً علم کے شعبے سے تعلق نے اس عمل کو یہ کہہ
کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ ایسا کرنے ذہانت کا معیار گر جائے گا-
اعزازی ڈگری دینے کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ
ایسے اعلیٰ ایوارڈ اور ڈگریاں مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کو دینا صاحبِ
علم افراد کے ساتھ ناانصافی ہے- ایسے کئی افراد ہیں جو سالوں محنت کر کے
اپنی قابلیت کے دم پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر پاتے ہیں مگر ان کو ایسے
اعزاز سے نہیں نوازا جاتا- |
وزیراعظم نواز شریف
سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں وزیراعظم کا جن کو سال 2014 میں گورنمنٹ کالج
یونیورسٹی نے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا- اپنی تقریر میں وزیراعظم
نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے امداد کے لیے 9 ارب
روپوں کا مطالبہ کیا ہے٬ اور وہ فیصلہ نہیں کر پارہے کہ وہ اس ڈگری کے
واقعی مستحق بھی ہیں یا اس کو خرید رہے ہیں- وزیراعظم کی صاحبزادی مریم
نواز بھی کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں-
|
|
رحمان ملک
اگلا حیران کن انکشاف یہ ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کو بھی سال 2011
میں “ امن “ قائم کرنے کی کاوشوں کے اعتراف میں کراچی یونیورسٹی نے اعزازی
پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا تھا- کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر
عشرت العباد خان نے یہ ڈگری جناب رحمان ملک کو دینے کا فیصلہ کیا تھا- کچھ
دن بعد ہی کراچی یونیورسٹی کے پروفیسروں نے رحمان ملک کی اس اعزازی ڈگری
خارج کرنے کا مطالبہ شروع کردیا تھا-
|
|
قائم علی شاہ
ہم جانتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے ہضم کرنا تھوڑا مشکل ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ
سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سال 2014 میں شاہ عبدالطیف
یونیورسٹی٬ خیرپور کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی- وائس چانسلر ڈاکٹر
پروین شاہ نے جمہوریت کی خدمت کے اعتراف میں یہ اعزازی ڈگری قائم علی شاہ
صاحب کو پیش کی-
|
|
عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کو 2012 میں برطانیہ کے مشہور
رائل کالج آف فزیشن نے ان کی کینسر کے خلاف جنگ اور شوکت خانم میموریل
ہاسپٹل کے قیام کے لیے اعزازی فیلو شپ سے نواز-
|
|
مصطفیٰ کمال
سابق مئیر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے لیڈر مصطفیٰ کمال کو سال 2010 میں
کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں محمد
علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا تھا-
|
|
محمد سرور
سابق گورنر پنجاب محمد سرور کو یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے
سال 2014 میں اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا تھا- سرور صاحب برطانیہ
کی پارلیمنٹ کے پہلے مسلمان ای پی اور اسکاٹ لینڈ کے پہلے اقلیتی رکنِ
پارلیمنٹ ہیں- چوہدری محمد سرور 2010 تک برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن رہے-
|
|
کلثوم نواز
وزیرِاعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے پی
ایچ ڈی کی سند حاصل کی- اور یہ اعزازی ڈگری نہیں ہے بلکہ یہ انہیں سال 1976
میں “ اردو شاعری میں فطرت نگاری“ کے عنوان پر کی جانے والی ریسرچ پر دی
گئی تھی- |
|