صبح جلدی اٹھنا یا دیر سے سونا٬ کتنے فائدے اور نقصانات؟ - حکیم رخِ نسرین آغا

رات کو دیر تک جاگنا اور صبح دیر سے بیدار ہونے کی عادت ہمارے طرزِ زندگی کا ایک عام سا حصہ بن چکی ہے- اور ہم کبھی یہ جاننے کی زحمت بھی نہیں کرتے کہ یہ بری عادت ہمیں کیا طبی نقصانات پہنچا رہی ہے؟ یا پھر اس عادت سے چھٹکارا حاصل کر کے ہمیں کتنے بڑے انمول فوائد حاصل کرسکتے ہیں؟- ہماری ویب کی ٹیم نے صبح جلدی اٹھنے اور رات کو جلد سونے کے فوائد اور اس کے برعکس رات دیر سے سونے اور صبح دیر سے بیدار ہونے کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں جاننے کے لیے معروف حکیم رخِ نسرین آغا سے خصوصی ملاقات کی- اس نشست میں حاصل ہونے والی اہم معلومات یہاں ہماری ویب کے قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں-

حکیم رخِ نسرین نے بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ “ آج میں آپ کو بتاؤں گی کہ کیسے آپ خوبصورت رہ سکتے ہیں؟ دلکش نظر آئیں گے٬ کیسے بال خوبصورت ہوں؟٬ آپ کی آنکھوں میں کیسے چمک پیدا ہو؟٬ آپ کی یادداشت کیسے اچھی ہو؟٬ بینائی کیسے بہتر ہو؟ اور آپ کیسے جگر کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
 

image

حکیم رخِ نسرین کہتی ہیں کہ “ ایک چھوٹے سے عمل میں تبدیلی آپ کو خوبصورت اور پرکشش بنا سکتی ہے- اگر آپ اس چھوٹے سے عمل پر توجہ دیں گے تو آپ کو بہت جلد نتائج حاصل ہوں گے- اور آپ کو دنیا کی کسی دوائی٬ ٹوٹکے٬ شیمپو اور لوشن وغیرہ کی زیادہ ضرورت نہیں پڑے گی“-

“ صبح جلد اٹھنے اور رات کو جلد سونے کی عادت آپ کو بڑھاپے سے بہت دور لے جائے گی اور آپ طویل مدت تک بوڑھے نظر نہیں آئیں گے“-

“ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو صبح کی سورج کی کرنوں کے ساتھ انسان کے جسم کا ایسا تعلق ہے کہ مختلف ہارمونز پیدا ہوتے ہیں- اور یہی ہارمونز آپ کی دلکشی٬ خوبصورتی٬ بینائی٬ آنکھوں کی چمک٬ بالوں کی چمک کو برقرار رکھتے ہیں اور اور ساتھ ہی آپ کو کئی امراض سے محفوظ بھی رکھتے ہیں“-

“ اس کے علاوہ یہی ہارمون دیگر ہارمون کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں- صبح کے ہارمونز پہلے سے موجود ہارمونز سے ایک تعلق قائم کرتے ہیں اور اس طرح زندگی کی ترتیب چلنا شروع ہوتی ہے“-
 

image


حکیم رخِ نسرین کا مزید کہنا تھا کہ “ صرف رات کو دیر سے سونے اور صبح دیر سے اٹھنے کے باعث ہم نے اپنے بالوں کو تباہ اور یادداشت کو ختم کر لیا ہے٬ یہاں تک کہ اسی غلط عمل کی وجہ ہماری خوبصورتی بھی ختم ہوگئی ہے“-

“ رات کو جلد سوجائیں کیونکہ اندھیرا پھیلنے کے بعد آپ کا جسم اپنی مرمت کا کام شروع کردیتا ہے- آپ نے دن بھر میں جو کچھ کھایا پیا ہوتا ہے اور اندر توڑ پھوڑ ہوئی ہوتی ہے اس کی مرمت رات کے وقت ہوتی ہے“-

“ آپ چاہے کتنے ہی وٹامنز اور معدنیات استعمال کریں لیکن یہ مرمت پھر بھی ضروری ہے- رات بھر مرمت کے بعد صبح آپ کے جسم میں نئے ہارمون اور خلیے بنتے ہیں جو آپ کو اگلے دن کے کاموں اور مقاصد کو پورا کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں“-
 

image

حکیم رخِ نسرین کہتی ہیں کہ “ دن میں دیر سے اٹھنے اور رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے آپ کے ہارمون میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی یادداشت٬ حسن٬ بالوں اور بینالی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں- اور اس کے علاوہ آپ ڈپریشن کے مریض بھی بن جاتے ہیں“-

“ جگر کے امراض بھی رات کو دیر تک جاگنے کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ آپ وقت پر سوتے نہیں جس کے باعث جسم کی مرمت نہیں ہوپاتی اور جگر متاثر ہوجاتا ہے اور اسے دوبارہ بحال کرنا مشکل ہوتا ہے“-

“ اسی طرح رات تک جاگنے کی وجہ سے آپ جلد تھکیں گے بھی٬ چڑچڑے رہیں گے٬ خوف طاری رہے گا اور آپ کا غصہ بھی بڑھ جائے گا“-
 

image

“ اسی لیے اپنی زندگی میں صرف اتنی سی تبدیلی لائیں کہ صبح جلد اٹھیں اور رات کو جلدی سوجائیں- اس تبدیلی سے آپ ناصرف مکمل طور پر صحت مند رہیں گے بلکہ ایک خوش و خرم زندگی بھی بسر کر سکیں گے“-

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Usually people consider going to bed late and waking up late as a normal routine. We never tried to understand the consequences of doing so or how to get rid of it. HamariWeb team visited Hakima Rukh Nasreen Agha to discuss about the actual causes and consequences of going late to bed and rising late in the morning. The information gathered in this meeting is presented here for the viewers.