کچھ باتیں کوشش کرنے والوں کے لئے

مجھے خود بھی زندگی میں کئی دفعہ ایسا لگا کہ جو بھی کوشش کر رہی ہوں وہ ناکام ہے کسی کام کی نہیں کوئی صلہ نہی دے رہا۔ صلہ دینا تو دور تعریف تک نہیں دے رہا صرف تھکاوٹ تھکاوٹ اور مزید تھکاوٹ کی زندگی میں آمد ہے اور بہار کا جھونکا جامد ہے -

مگر تب اچانک مجھے پتہ لگا کہ زندگی میں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی سب سے بڑی نشانی یہی ہےکہ انسان کو لوگ کچھ نہ کچھ کہتے رہیں جو وہ کر رہا ہو اس میں نقص نکالیں اسکی کوشش کے ہاتھ پیر ٹانگیں توڑ کر رکھ دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

اچانک مجھے یہ پتہ لگا کہ زندگی نام ہی اسی کا ہے کہ اُپ کوشش کتنی ڈالتے ہیں اور وہ کوشش ڈالنے کے لئے خود کو رول کتنا لیتے ہیں اگر آپ خود کو رول نہیں سکتے تو زندگی بھی آپکے لئے کچھ اچھا پیش کرنے کو تیار نہیں ہوتی۔

مجھے یہ پتہ لگا کہ زندگی میں سب کچھ آپ تعریف کے حصول کے لئے نہیں کر سکتے۔ کبھی کچھ مجبوری میں کچھ مروت میں کچھ فرض میں اور کچھ مرض میں آپکو کرنا پڑتا ہے۔ آُپکے پاس اختیار ہو مگر پھر بھی آُپ اس کو چھوڑتے ہو آپ مشکل کا انتخاب کرتے ہو

مجھے پتہ لگا کہ پھل اور پھول کے لگنے سے پہلے صبر کرنا پڑتا ہے آپ کو وہ صبر کا وقت انتہائی صبر سے گزارنا ہوتا ہے اگر آپ صبر سے اچھے سے گزار لیتے ہیں تو آپ خود کو اہل بھی ثابت کرتے ہیں مگر اگر آپ خود کو مٹی میں ڈال کر رولنے کے لئے تیار نہیں تو آپ کبھی بھی پھلدار درخت نہیں-

آپ چاہیں منہ کھولیں مگر منہ توڑ جواب نہ دیں یہ آپکے اختیار میں ہے۔ جب آپ جواب نہیں دیتے کبھی کبھی تو تب بھی مسئلہ اور مسئلہ کھڑا کرنے والے بڑھتے جاتے ہیں اور آپ سے لڑتے جاتے ہیں۔ آپ بے شک کتنا ہی تنگ ہوں مگر تنگ آمد بجنگ آمد -

آپ کے لئے ہمیشہ پھول نہیں ہوتے خواہ آُپ پھول دینے کے لئے ہلکان ہونے لگیں مگر وصولنے والوں کو وہ بھی کانٹے لگتے ہیں جو وہ ذیادہ نوکیلے کر کے آُپکو چبھونے لگتے ہیں-

زبانیں زہر اُگلنے لگتی ہیں وقت تھمنے لگتا ہے سانس اکھڑنے لگتی ہے دل رکنے لگتا ہے جی نہیں لگتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میلہ ہو یا اکیلا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل کا پھر بھی جھمیلا ہو-

انسان ہے ہی ایسی مخلوق جب مصیبت آئے تو گھبرا اٹھتا ہے پکار اٹھتا ہے بس بات یہ ہے کہ جب وہ پکارنے پر آئے تو اسی کو پکارے جس کو پکارنے کا حق ہے کسی اور کو نہ پکارے -

اپنا دل لگائے اپنا ماتھا ٹکائے تو اسی کے سامنے جسکے سامنے حق ہے جب انسان یہ سمجھ لیتا ہے تب کوئی مسئلہ مسئلہ رہتا نہیں انسان عام انسان رہتا نہیں -

مزے کی بات یہ ہے کہ تب کامیابی بھی عام کامیابی نہیں رہتی وہ انسان کو جلاتے اور چڑاتے اور اڑاتے کہاں کی کہاں لے چلتی ہے اور آپ کامیاب ہو جاتے ہیں -

پھر بھی کوئی کچھ بھی کہنے سے رکتا کم ہی ہے مگر آُ پ اتنے آگے جا چکے ہوتے ہیں کہ آُپ پروا نہیں کرتے -

میں نے یہ سب سیکھا اور شکریہ انکا جنھوں نے مجھے یہ سب سکھایا
کیوںکہ انکے بغیر بہت کچھ پانا ناممکن تھا
آپ میں سے کوئی بھی اسی کوشش میں ہو اسکو یہ الفاظ تسلی دے سکیں
مصیبت سے لڑتے کامیابی کے راستے کی طرف چلتے
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293294 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More