اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے
لیے شدید نقصان دہ اور خطرناک ثابت ہوتی ہے اور انسان کی موت بھی واقع
ہوجاتی ہے لیکن ایک تحقیق کے دوران تمباکو نوشی ایک ایسا نقصان بھی سامنے
آیا ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے-
|
|
جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ
تمباکو نوشی سے انسان کی بینائی کمزور ہوجاتی ہے یا پھر وہ اپنی اس صلاحیت
سے محروم بھی ہوسکتا ہے-
آئی ہیلتھ یوکے کی جانب سے اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کی
عادت میں مبتلا افراد میں بینائی کمزور ہونے یا پھر ان کا اس صلاحیت سے
محروم ہونے کا خطرہ دیگر افراد کی مقابلے میں 4 گنا زائد ہوتا ہے-
محققین کا کہنا ہے کہ سگریٹ میں ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو بینائی کی
کمزوری٬ موتیے اور آنکھوں کے دیگر امراض لاحق ہونے کا باعث بن سکتے ہیں-
|
|
تمباکو نوشی کی لت میں گرفتار افراد میں رنگوں کو دیکھنے کی صلاحیت، پردے
میں ورم اور آنکھوں کے خشک ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ
کا دھواں بھی انسانی آنکھ کے لیے نقصان کا سبب بنتا ہے-
محققین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے سے نہ صرف آپ کی آنکھوں
کی صحت بہتر ہوسکتی ہے بلکہ بینائی سے محرومی کے خطرے کو نمایاں حد تک کم
کرسکتے ہیں۔
|