ہارٹ اٹیک سے بچنا مشکل نہیں٬ چند آسان طریقے

نوجوانی میں خود کو ناقابل تسخیر سمجھنے کا احساس کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر جیسے جیسے عمر بڑھنے لگتی ہے ہم اپنے روزمرہ کے فیصلوں کے بارے میں زیادہ ناقدانہ انداز سے سوچنے لگتے ہیں جو مستقبل میں صحت پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ فیصلے جو دل یا یوں کہہ لیں دل کے دورے کا خطرے بڑھانے یا کم کرنے کا باعث بنیں۔ ہارٹ اٹیک ہر سال دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی موت کا باعث بنتے ہیں اور پاکستان میں بھی ایسے افراد کی تعداد کم نہیں۔ مردوں اور خواتین میں ہارٹ اٹیک سے قبل کی کچھ علامات مشترک ہوتی ہیں مگر کچھ مختلف بھی ہوتی ہیں۔ مرد اور خواتین دونوں کو دم گھوٹنے اور سینے میں درد یا سینے، گلے، جبڑے، بازﺅں اور کمر میں دباﺅ کا احساس ہوسکتا ہے۔ اسی طرح دونوں صنفوں کو غیرمعمولی تھکاوٹ، سانس لینے میں مشکل، کھانسی، بیماری کا احساس اور قے جیسی علامات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم مردوں میں کمزوری، ٹھنڈے پسینے آنا اور سرچکرانا خواتین سے مختلف علامات ہوتی ہیں۔ اسی طرح خواتین میں نیند متاثر ہونا، کھانا ہضم نہ ہونا اور ذہنی بے چینی کا احساس مختلف علامات ہیں یہ علامات اکثر ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ قبل بھی سامنے آنے لگتی ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جوانی یا درمیانی عمر میں طرز زندگی کی چند عام تبدیلیاں عمر بڑھنے کے ساتھ ہارٹ اٹیک سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں؟ وہ تبدیلیاں کیا ہیں آئیے ڈان کے توسط سے جانتے ہیں-


مناسب نیند، مگر بہت زیادہ نہیں
یہ حیران کن نہیں کہ آج کے دور میں بیشتر افراد نیند پوری نہیں کرتے اور یہ عادت متعدد طبی مسائل کا باعث بنتی ہے جن میں امراض قلب بھی شامل ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کی صورت میں جسم ردعمل کے طور پر ایسے ہارمونز کی سطح بڑھاتا ہے جو بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح بڑھانے جبکہ صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں۔ ان کا مشورہ ہے کہ رات کو سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے ضروری ہے۔

image


جسمانی سرگرمیاں
صحت مند دل کو مضبوط رکھنے کے لیے ورزش کو معمول بنانا بھی اہم ذریعہ ہے، مگر اس حوالے سے بھی کچھ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ سال کی ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ جسمانی کسرت اور ذہنی اشتعال بھی ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا آسان حل بھی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سفارشات کے مطابق ہفتے میں ڈیڑھ سو منٹ کی متعدل جسمانی سرگرمیاں جیسے تیز چہل قدمی بھی دل کی صحت میں بہتری لاتی ہے۔

image


چاکلیٹ سے لطف اندوز ہونا
ڈارک چاکلیٹ فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کم کرنے، دل اور دماغ کے دوران خون کی روانی کو بہتر اور خون جمنے یا لوتھڑا بننے کا خطرہ کم کرنے والا جز ہے۔ بازار میں کمپنیوں کی چاکلیٹ میں شکر اور مصنوعی اجزاءشامل ہوتے ہیں جبکہ ڈارک چاکلیٹ کے بار میں ستر فیصد کوکا ہوتا ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

image


رات گئے کھانے سے گریز
آپ کے کھانے کا وقت بھی آپ کے خوراک میں شامل چیزوں کی طرح دل کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق رات کو سونے کے وقت سے دو گھنٹے پہلے یا اس کے دوران کھانے کی عادت کے نتیجے میں رات گئے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جبکہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے سے کچھ دیر پہلے رات کا کھانا کھانے کی عادت بدہضمی اور نیند متاثر کرنے کی باعث بنتی ہے۔

image


سیگریٹ نوشی سے گریز
سیگریٹ کے پیکٹوں پر لکھا ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی ہلاکت کا باعث ہے اور جان لیں کہ یہ عادت ترک کردی جائے تو یہ دنیا بھر میں اموات کی شرح میں نمایاں کمی لانے والی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔خاص طور پر سیگریٹ کا دھواں اڑانا دل کے لیے بہت نقصان دہ ہے کیونکہ یہ دل اور خون کی شریانوں کے نظام کو تباہ کرتا ہے اور شریانوں کی اکڑن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جو بعد ازاں امراض قلب اور دل کے دورے کا باعث بنتا ہے۔

image


سالانہ چیک اپ
ویسے پاکستان میں اس کا رواج تو نہیں مگر اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سالانہ ایک بار طبی معائنہ ہر ایک کے دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور قبل ازوقت ہی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Your lifestyle is not only your best defense against heart disease, it's also your responsibility. A heart-healthy lifestyle includes the ideas listed . By following these simple steps you can reduce all of the modifiable risk factors for heart disease and heart attack.